صبا قمر نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیدیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر کا شمار اُن چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی بھرپور ایکٹینگ سے کردار میں جان ڈالنے کا فن باخوبی جانتی ہیں۔ لیکن ڈراموں میں مضبوط کردار ادا کرنے والی یہ خوبصورت اداکارہ اپنی حقیقی زندگی میں عشق میں ناکامی کا سامنا کرچکی ہیں۔ اس بات کا اعتراف صبا قمر نے خود ایک انٹرویو میں کیا اور بتایا کہ انہوں نے ایک شخص کے لئے اپنی زندگی کے 8 سال ضائع کردئیے اور اس شخص نے انہیں بغیر بتائے شادی کرلی۔

اس کی شادی کی خبر بھی فیس بک کے ذریعے ملی ۔بعد ازاں گزشتہ برس صبا قمر کا نام آسٹریلیا میں مقیم بلاگر عظیم خان کے ساتھ جڑا اور دونوں نے شادی کرنے کا اعلان بھی کیا تاہم عظیم خان پر لڑکیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگنے پر اداکارہ نے شادی کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔

Image Source: Instagram

اب دوبارہ صبا قمر نے جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں ایک شخص ہے اور جلد ہی ان کے مداح اور میڈیا اس کے متعلق جان جائیں گے۔ اداکارہ نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ جلد اس شخص سے شادی کرنے والی ہیں جس کے دئیے ہوئے پھولوں کی ویڈیوز وہ اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ مذکورہ انٹرویو میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو اتنے پھول کون دیتا ہے؟  کیونکہ پاکستانی مرد تو ایک ہی پھول دے سکتے ہیں ، جیسا آپ کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے اتنے پھول تو کوئی پاکستانی مرد نہیں دے گا ان کا اتنا بجٹ نہیں ہے۔

Image Source: Instagram

جس پر اداکارہ کو اپنی محبت کی تفصیلات دینی پڑیں اور انہوں نے کہا کہ یہ شخص پاکستانی نہیں ہے اس لیے پاکستانی مردوں کو اس کی تحفہ دینے کی صلاحیتوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ جس پر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کب شادی کریں گی؟ تو اس سوال پر انہوں نے شرماتے ہوئے کہا کہ جیسے حالات چل رہے ہیں لگ رہا ہے کہ بہت جلد ہی کچھ ہونے والا ہے۔ ہاتھوں پر مہندی سجانے اور شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صبا قمر نے شرماتے ہوئے شرارتی انداز میں بتایا کہ جلد ہی وہ دن آئے گا جس کا لوگوں کو انتظار ہے۔ تاہم دوران انٹرویو اداکارہ نے اپنے اس پسندیدہ شخص کی شناخت بتانے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ صبا قمر گزشتہ کئی دنوں سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ایسی ویڈیوز پوسٹ کررہی ہیں جن میں ان کے ساتھ کوئی شخص موجود ہے مگر اس کا چہرہ نہیں دیکھایا جارہا، اس شخص نے اداکارہ کو بے شمار پھول بھی تحفے میں دیئے ہیں جس پر اداکارہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔ نیز صبا قمر نے اپنی سالگرہ پر بھی ایک ویڈیو پوسٹ کرچکی ہیں جس میں اس شخص کی جانب سے ان کو خوبصورت تحائف دیئے گئے جس پر انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ’’مائی شانو‘‘ لکھ کر شکریہ بھی ادا کیا۔

علاوہ ازیں، حالیہ دنوں میں صبا قمر کا ایک ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا جس میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کی زندگی میں رومانس ہے، میزبان کا یہ پوچھنا تھا کہ صبا قمر کے گال لال اور چہرہ خوشی سے کھِل اٹھا۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ اُن کی زندگی میں ایک نیا شخص آ چکا ہے مگر وہ بتائیں گی نہیں، یہ راز ہے اور پوشیدہ ہے، اُن کا کہنا تھا کہ زندگی میں رومانس اور ایک خاص شخص کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago