انوکھی شادی، دلہن ٹریکٹر پر بارات لیکر دولہا کو لینے پہنچ گئی

دنیا بھر میں شادیوں کے رواج مختلف ہوتے ہیں تاہم ایک رسم ہمیشہ نبھائی جاتی ہے جس میں شادی والے دن بارات پر دولہا اپنی دلہن لینے کے لیے جاتا ہے، تاہم بھارت سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جس میں ایک دلہن ٹریکٹر پر بارات لیکر خود اپنے دولہا کو لینے پہنچ گئی۔

یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بھارت کی دلہنیں ماضی کی روایتوں کو توڑتے ہوئے شادی کے مقام پر مختلف انداز میں انٹری دینے لگی ہیں بلکہ اب تو بھارتی دلہنیں نت نئے انداز میں اپنی بارات بھی لے جانے لگی ہیں. سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بیتل میں ہونے والی شادی میں ایک دلہن کو اپنے بھائیوں کے ہمراہ ٹریکٹر پر شادی کے لیے پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: Screengrab

مذکورہ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ عروسی لباس پہنے پوری سج دھج کے ساتھ دلہن اپنی شادی کے لیے ٹریکٹر خود چلا کر شادی کے مقام پر پہنچ رہی ہے اور لڑکی کے دونوں بھائی بھی اس کے ساتھ ٹریکٹر پر موجود ہیں جبکہ ٹریکٹر برقی قمقموں اور پھولوں سے سجا ہوا ہے۔

یہ انوکھی بارات جب شادی کے مقام پر جاکر رکتی ہے وہاں اس کا پُرتپاک استقبال کیا جاتا ہے، مہمانوں کی خاطر داری کی جاتی ہے اور مختصر سی تقریب کے بعد دلہا دلہن اپنے نئے گھر کو روانہ ہوجاتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

اس وائرل ویڈیو پر صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کسی نے دلہن کو بہادر کہا تو کسی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھی اس طرح شادی کرنا چاہتے ہیں۔بعض نے دلہن کیجانب سے شادی میں روایات کی تبدیلی کو ناپسند کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں دلچسپ سین ہوا تھا اور دو سگی بہنوں کی غلط دولہوں سے شادی ہوگئی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق مدھیا پردیش کے ایک گاؤں میں دو سگی بہنوں کی شادی کی رسومات کے دوران اچانک بجلی بند ہوگئی، جس کے باعث دونوں بہنوں کی غلط دلہوں کے ہمراہ شادی ہوگئی۔ تاہم بعد میں دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی کے بعد دلہنوں کی صحیح دلہوں سے شادی کروائی گئی۔

علاوہ ازیں، گزشتہ دنوں بھی ایک امریکی دولہا دلہن نے شادی کے لیے عجیب وغریب فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا اور خود ہی اپنی عروسی لباس میں آگ لگالی۔ دولہا جس کا نام گیب جیسپ اور دلہن ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ اس جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنادیا۔ مذکورہ ویڈیو میں دلہن کو عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب کہ دولہا بھی تھری پیس سوٹ میں ہے اور دونوں کے کپڑوں میں پیچھے آگ لگی ہوئی ہے۔ جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے اب تک لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ چکی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago