صبا قمر کی نامناسب لباس میں تصویر پر مداح برہم ہوگئے

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صبا قمر کو نامناسب لباس میں تصویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔صبا قمر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ جہاز کی سیٹ پر بیٹھی ہیں اور انہوں نے جینس اور کالی رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

اپنی پوسٹ میں صبا قمر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں کا سفر کررہی ہیں۔ جبکہ کومنٹ سیکشن میں مہوش حیات نے صبا قمر سے یہ بھی پوچھا کہ “تم کہاں جارہی ہو؟” جس پر انہوں نے جواب دیا کہ “پیار نگری”۔

Image Source: Instagram

اداکارہ کی یہ نئی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہوگئے اور صبا قمر کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ اس طرح کا لباس پہن کر فحاشی پھیلا رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی صبا قمر صارفین کی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں کہ جب ‘کملی’ کے کراچی میں منعقد ہونیوالے پریمیئر میں فلم کے اختتام پر شوبز شخصیات سمیت وہاں موجود دیگر نے ان کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور کھڑے ہوکر ان کے لیے تالیاں بجائیں تو وہ اداکاری کو سراہے جانے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اشکبار ہوگئیں۔ان کے رونے پر فلم ساز سرمد کھوسٹ کی جانب سے انہیں سہارا دینے اور گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر شوبز شخصیات نے تو ان دونوں کی تعریفیں کیں، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان کے عمل پر شدید تنقید کی۔

Image Source: Instagram

علاوہ ازیں ، اداکارہ صبا قمر نے حالیہ دنوں میں اپنے کیریئر اور شادی کے بارے میں گفتگو کی۔اس شو کے دوران جب میزبان نے صبا قمر سے فیوچر پلاننگ کے بارے میں سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اچھے کی امید کرنی چاہیے۔البتہ میں اپنی زندگی میں ایک شخص کو پا کر خوش ہوں ، وہ بیرون ملک رہتے ہیں اور الحمداللہ مسلمان ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے رشتوں سے ڈر لگتا تھا لیکن اب میں ’اُن‘ کی وجہ سے نہیں ڈرتی۔ ابھی شادی طے نہیں ہوئی لیکن ہم جلد ہی شادی کر لیں گے اور اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج کرنا میرا خواب ہے۔

دوسری جانب ایکٹنگ کیرئیر کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اداکاری جاری نہیں رکھوں گی کیونکہ میرے لیے بیک وقت کیریئر اور اپنی شادی شدہ زندگی دونوں کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں اتنی ایماندار اور وفادار انسان ہوں کہ اگر مجھے اپنے شریکِ حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی۔

خیال رہے کہ خوبرو اداکارہ صبا قمر کا شمار اُن چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر سرحد پار بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔صبا قمر کو اپنی پہلی ہی بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کی بدولت فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین ایکٹریس کے لیے نامزد کیا گیا اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔اس فلم میں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے ناصرف بھارتی مداحوں کو متاثر کیا بلکہ وہاں کی نامور اداکار بھی ان کی مداح ہوگئے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago