گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے بھی انکی طرح سُریلے نکلے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے بھی ان کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی ہی پر فارمنس میں اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔ یہ کہاوت تو ہم اکثر سنتے آئیں ہیں کہ پوت کے پاؤں پالنے میں نظر آجاتے ہیں، عاطف اسلم کے بیٹے نے اس بات کی تازہ ترین مثال دیدی ہے۔ حال ہی میں کوک اسٹوڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں پڑھا جانے والا کلام ‘تاجدارِ حرم’ کے اب ان کے بیٹے نے اپنی آواز میں پڑھ کر سماں بندھ دیا۔

سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی بیٹے احد کے ہمراہ ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عاطف اپنے بیٹے سے مقبول کلام تاجدارِ حرم کے چند اشعار پڑھوا رہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں عاطف اسلم اپنے بیٹے کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں جبکہ ان کے بیٹے کو کلام تاجدار حرم کی چند لائنز  پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: Instagram

مذکورہ ویڈیو میں عاطف اسلم اپنے بیٹے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں اسٹیج پر جوائن کیا اور ساتھ ہی مداحوں کو بتاتے ہیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میرے بیٹے نے اسٹیج پر میرے ساتھ کچھ گایا ہے۔

Image Source: Instagram

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عاطف اسلم اور ان کے بیٹے کو داد دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’وہی خدا ہے‘ اور ’تاجدارِ حرم‘ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ تاجدار حرم ناصرف کوک اسٹوڈیو بلکہ پاکستان کی تاریخ کا مقبول ترین کلام بھی ہے جس کے یوٹیوب پر ویوز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔

پاکستان سمیت عالمی سطح پر موسیقی کی دُنیا میں اپنی آواز سے خاص مقام بنانے والے عالمی شہرت یافتہ 39 سالہ گلوکار عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہیں۔انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز کے بعد عاطف اسلم پاکستان کی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جن کو انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالو کیاجاتا ہے۔ مشہور گانوں میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگانے والے عاطف اسلم کا کلام “اسماء الحسنہ “جو اللہ کے 99 ناموں پر مشتمل ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا اور اسے یوٹیوب پر اب تک 22 ملین افراد دیکھ چکےہیں۔

یاد رہے کہ گانوں کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم کی جانب سے پڑھے گئے کلام بھی بہت پسند کیے جا رہے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اذان بھی ریکارڈ کر کے ڈالی تھی اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ مسجد الحرام میں اذان دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں، گزشتہ برس عاطف اسلم کا نام معروف امریکی میگزین فوربس ایشیاء کی جانب سے ڈیجیٹل دنیا کے 100 متاثر کن ستاروں کی اس فہرست میں شامل کیا گیا، جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو لطف اندوز کیا۔ امریکی میگزین کی جاری کردہ اس فہرست میں بھارتی اداکاروں کی موجودگی میں پاکستانی گلوکار کا اپنی جگہ بنانا یقیناً پاکستان انڈسٹری کے لیئے قابل فخر بات ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago