
سال 2020 کو اس صدی کا سب سے بدمزہ سال قرار دیا جارہا ہے، جس کی وجہ دنیا بھر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات ہیں جو کبھی کورونا وائرس کی صورت میں سامنے آیا، تو کبھی فضائی حادثات کی صورت میں، تو کبھی اس سال لوگوں نے جنگلات میں بدترین آگ کا منظر دیکھا۔ ان تمام واقعات میں محض ایک چیز جو یکساں تھی، وہ انسانی جانوں کا ضائع تھا۔ اگرچہ سال 2020 اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے، اور لوگ نئے آنے والے سال سے اچھی امیدیں لگائے بیٹھے کہ شاید نیا سال نئی خوشیوں کا پیش خیما ہو۔
اس سلسلے میں جہاں دنیا بھر میں علم نجوم کے ماہر آنے والے سال کے حوالے سے پیش گوئیاں کررہے ہیں، وہیں بلغاریہ کی مشہور و ومعروف خاتون آنجہانی نجومہ بابا وانگا کی جانب سے بھی آنے والے سال کے حوالے کئی حیران کن پیشن گوئیاں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی منجومہ بابا وانگا نے آنے والے سال کے حوالے سے پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021 میں دنیا میں مصائب اور حادثات میں اضافہ متوقع ہے، دنیا کو دکھوں اور غموں کا سامنا ہوگا، جو انسانی راہوں کو تبدیل کردے گا۔
سال 2021 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابا وانگا کا کہنا تھا کہ ایک طاقتور اژدہا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا اور تین عرفیت مل کر ایک ہوجائیں گے۔ اس بات سے لوگ کے خیالات ابھی تک واضح نہیں ہوئے ہیں، سب اس کو اپنے انداز میں دیکھ اور سوچ رہے ہیں البتہ بیشتر ماہرین کے مطابق یہاں ڈریگن یا اژدہا سے مراد چینی معیشت اور اس کا پھیلاؤ بھی ہوسکتا ہے۔
اس دوران مشہور بلغاریہ کی بابا وانگا نے عالمی سیاسی منظرنامے کے حوالے پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے عقائد و مذاہب کی بنیاد پر مزید سخت تقسیم سے گزریں گے۔ جبکہ دیگر دو حیران کن پیش گوئیاں کرتے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ برس روسی صدر ویلادمر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ برس ایک غیر معمولی دماغی اور نفسیاتی مرض میں مبتلا ہوجائیں گے۔

واضح رہے بابا وانگا کے حوالے سے مشہور ہے کہ انہوں نے دنیا میں پیش آنے والے واقعات کی کئی پیش گوئیاں کی ہیں اور جس میں ان کی کافی پیش گوئیاں درست بھی ثابت ہوئیں ہیں۔ جیسے کہ روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، سال 2004 میں انڈونیشیا میں آنے والا سونامی اور 11 ستمبر کو امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کو ان کی پیش گوئیوں سے جوڑا جاتا ہے۔ البتہ بابا وانگا کی کئی بڑی بڑی پیش گوئیوں غلط بھی ثابت ہوئیں ہیں۔
دوسری جانب اگر بابا وانگا کے حوالے سے بات کی جائے تو بابا وانگا جنوری سال 2021 کو بلغاریہ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ایک۔حادثے کے نتیجے میں ان کی دونوں انکھیں ضائع ہوگئی تھیں ل۔ جبکہ پیشے کے لحاظ سے وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ اس دوران ان کے حوالے سے یہ بھی مشہورِ تھا کہ وہ پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے تشخیص کردہ علاج سے کئی لوگ شفاء پالیتے ہیں۔ جبکہ 11 اگست سال 1996 میں بابا وانگا انتقال کرگئیں تھیں۔
یاد رہے بابا وانگا نے دنیا کے خاتمے کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دنیا کا خاتمہ 51 صدی عیسوی میں ہوجائے گا جبکہ سال 2021 کےلیے انہوں نے کہا تھا کہ وہ 5 پھر 100 اور اس کے بعد بہت سارے صفر والے اعداد دیکھ رہی ہیں۔ اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مرض کینسر کا شافی علاج دریافت ہوجائے گا اور سورج سے توانائی کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے۔
0 Comments