‘باغ میں اور بھی سانپ ہیں‘، زاہد احمد کا ریحام خان پر دلچسپ طنز

وزیراعظم عمران خان کی عہدے سے برطرف ہوتے ہی ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئی ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلانے میں مصروف ہیں۔

حالیہ دنوں میں ریحام خان نے پیپلزپارٹی کی رہنما سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔

ریحام خان کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی دل کھول کر تنقید کر رہے ہیں معروف پاکستانی اداکار زاہد احمد نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ، ریحام خان پر بڑے دلچسپ انداز میں طنز کیا ہے۔ زاہد احمد نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ریحام خان کے ایک ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ریحام خان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ’اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کردیں‘۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں‘۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعدسے ریحام خان ان کے حمایتی شوبز فنکاروں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔ اسی تناظر میں ریحام خان اور اداکارہ مشی خان کے درمیان طنز و تکرار بھی منظر عام پر آئی جس میں اداکار منیب بٹ نے مشی خان کی حمایت کی اور اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘وہ ایک سیریل’ناگن’ بنانے کا ارادہ کررہے ہیں جس کے مرکزی کردار کے لیے ریحام خان کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں ، سابق جوڑے کا ایک پرانا انٹرویو اب ٹوئٹر پر وائرل ہوا ہے جس میں عمران کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر ریحام نے کبھی مہنگا بیگ طلب کیا تو وہ طلاق دے دیں گے۔ یہ دنیا کی سب سے خوبصورت عورت ہوسکتی ہے، لیکن اگر وہ معاشرے میں ہونے والی  ناانصافیوں اور لوگوں کے مرنے پر افسردہ ہونے کے بجائے صرف مہنگے کپڑے پہننے اور مہنگے ہینڈ بیگ عزیز ہے تو میں اس کو طلاق دے دوں گا۔ اسی کلپ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ریحام خان نے جواب دیا کہ میں نے اپنی شادی میں بہت سے احمقانہ تبصرے کیے ،ستم ظریفی یہ ہے کہ میں نے درحقیقت کبھی ہینڈ بیگ نہیں خریدا اور نہ ہی اس کے لیے کہا۔

مزید پڑھیں: مشی خان اور ریحام خان کی تکرار میں منیب بٹ نے انٹری دیدی

دوسری جانب شوبز فنکاروں صبا قمر، ہمایوں سعید، روحیل حیات، شان شاہد اور ثمینہ پیرزادہ سمیت کئی اور فنکار عمران خان کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی کئی مشہور شخصیات معزول سابق وزیر اعظم کی حمایت میں سڑکوں پر نظر آئے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago