کراچی: رکشہ میں سوار 40 سالہ خاتون اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئیں

کراچی میں ظلم و بربریت کا اندوہناک واقعہ، نامعلوم ملزمان نے رکشہ میں سوار 40 سالہ خاتون کو اغواء کے اجتماعی زیادہ نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے صحراب گوٹھ سے متحصل سائٹ سپر ہائی وے پر جنسی زیادہ کا ایک خوفناک واقعہ رپورٹ ہوا، جس میں رکشے میں سفر کرتی خاتون کو 2 ملزمان (رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی) نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

Image Source: File

ایکسپریس نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عصمت دری کا افسوسناک واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کی مدد مسافر خاتون کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر پولیس کو دئیے گئے بیان میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ لاسی گوٹھ کی رہائشی ہیں اور ہفتہ کی شب بازار سے رکشا کے ذریعے گھر جارہی تھی کہ اسی دوران کچھ فاصلے کے بعد رکشا ڈرائیور نے ایک اور شخص کو اپنے رکشا میں بٹھالیا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان میں مزید کہاکہ دونوں نے آپس میں رازداری کے ساتھ کوئی بات کی اور اس کے بعد رکشہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ کسی اور راستے پر لے گئے۔ چنانچہ جب انہوں نے شور مچانا چایا تو ملزمان نے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں جاکر ملزمان نے ناصرف انہیں تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے بعد دونوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

Image Source: File

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے عباسی شہید اسپتال بھیجا گیا ہے، جس کی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی تاہم پولیس نے خاتون کی مدعیت میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے اس ہی طرز کا ایک واقعہ چند ماہ قبل لاہور کے علاقے بیدیان روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں رکشے میں سوار خاتون کو 3 درندہ صف افراد نے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، بعدازاں خاتون کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ خاتون رکشہ خراب ہو جانے کے باعث سڑک پر دوسری سواری کا انتظار کر رہی ہیں تھیں، اس دوران ایک کار آئی، جس میں موجود تینوں نے ملزمان نے اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی 9 ستمبر 2020 کو لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں موٹر وے پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دو مسلح افراد موٹر وے سے ملحقہ جنگل سے آئے اور کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو نزدیک جنگل میں لے گئے جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس سے طلائی زیور اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago