Categories: صحت

فریزر میں رکھا ہوا گوشت کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟

عیدالالحضٰی پر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے گائے، بھیڑ، بکرے، اُونٹ اور دنبے کی قربانی کی جاتی ہے۔ اس مذہبی فریضہ کو انجام دینے کے بعد عید کی خوشیوں کو بہت اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ گوشت تقسیم کیا جاتا ہے اور گھروں میں انواع اقسام کے پکوان پکائےجاتے ہیں اور یہ سلسلہ کافی عرصے تک جاری رہتا ہے۔

بیشک غذا میں گوشت کا استعمال انسان کے جسم میں پروٹین کی کمی کو پورا کرتا ہے اور صحت کے لئے مفید ہے۔ عید قربان کے موقع پر تقریباً ہر گھر میں گوشت کو فریز کر کے روزانہ مزے مزے کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں جن کی خوشبو اور لذت کے سامنے ہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

گوشت صحت کا ضامن ہے لیکن گوشت کا زیادہ استعمال مضر صحت بھی ہے خصوصاً فریزر میں رکھا ہوا گوشت اسلئے عید پر گوشت کھائیں لیکن اعتدال کیساتھ بصورت دیگر زیادہ گوشت کھانا نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین ایک دن میں 250گرام سے زائد سرخ گوشت کھانے سے منع کرتے ہیں اور گوشت کیساتھ سلاد، دہی اور لیموں استعمال کرنےکا مشورہ دیتے ہیں۔

فریز کیا ہوا گوشت استعمال کرنا کیسا ہے؟

قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصہ فریزر میں رکھنا مناسب نہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ویسے تو گوشت کو فریزر میں 6 ماہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے، تاہم تین ماہ بعد ہی اس کے تمام فوائداور غذائیت ختم ہوجاتی ہے۔ اگر فریزر میں رکھے گوشت کو 2 ہفتے کے اندر استعمال کر لیا جائے تو وہ تازہ گوشت کی طرح فائدے مند ہوتا ہے۔

عموماً لوگ کئی کئی ماہ فریز کرنے کے بعد قربانی کا گوشت کھاتے ہیں ۔یادر ہے 2 ہفتے سے زیادہ عرصے فریز کرنے سے گوشت میں سے پروٹین اور دیگر وٹامنز وغیرہ ختم ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ گوشت تو ہوتا ہے، لیکن اس میں پائے جانے والے قدرتی فوائد ختم ہو جاتے ہیں۔ جبکہ لوڈشیڈنگ اور بار بار فریزر کھولنے سے بھی گوشت کا معیار برقرار نہیں رہتا اس لئے اسے جلد از جلد استعمال کرلینا چاہئیے۔

دیکھا گیا ہے کہ اکثرگھروں میں فریج میں گوشت کو محفوظ رکھنے کیلئے اخبار کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے اخبار کی سیاہی گوشت پر آجاتی ہے۔ لہٰذا ایسا کرنے سے پرہیز کر یں اور فریز میں گوشت محفوظ کرنے کیلئے سفید شاپنگ بیگ استعمال کریں ۔

اس حوالے سے مزید جانئے: آن لائن قربانی کے نام پر لوگوں کو پرانہ اور بدبودار گوشت بھیج دیا گیا

اس حوالے سے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت میں سےخون کا اخراج ہونے دیں اور گوشت کو دھو کر ڈیپ فریزز میں مخصوص درجہ حرارت پر کم وقت کے لیے محفوظ کریں ۔جبکہ فریزر میں گوشت ہمیشہ نچلے خانے میں رکھیں، تاکہ کھانے کی باقی اشیاء اس کی بو اور پانی سے متاثر نہ ہوں۔

فریزز کےگوشت کے صحت پر اثرات

Source: Google

غذائی ماہرین کے مطابق فریز کئے ہوئے گوشت کو استعمال میں لانے سےقبل ڈی فراسٹ ضرور کرنا چاہئیے۔ جبکہ اس کو خوراک میں شامل کرنے کے بارے میں ڈاکٹروں کی رائے یہ ہےکہ زیادہ عرصے تک فریز کیا ہوا گوشت کھانے سے نظام ہضم بگڑنے کی شکایت ہوتی ہے اور اس کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ مسوڑھوں کی تکلیف اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے چنانچہ اسکا استعمال دیکھ بھال کر کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

7 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago