پاکستانی نوجوان نے ہائی جمپ لگا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
زرا نم ہو تو یہ مٹی بہت، زرخیز ہے ساقی

اقبال کا یہ شعر اس قوم اور خطے کی لوگوں کی صلاحیتوں کا اعتراف تھا، اقبال کو اندازہ تھا کہ قوم صلاحیتوں سے مالامال ہے یہی وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں پاکستان میں کس طرح وقتاً فوقتاً برے برے حالات میں ایسے باصلاحیت لوگ نکل کر سامنے آتے ہیں جو ملک و قوم کا نام سے پوری دنیا میں مشہور کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک نوجوان کی ویڈیو گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک نوجوان ہے جو کسی مقام پر اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود ہے، وہ وہاں پر لائن میں کھڑی طویل موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگاتا ہے، لوگوں کا خیال ہے کہ موٹر سائیکلوں کی تعداد 12 کے قریب ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی لوگوں کی جانب نوجوان کی صلاحیتوں کو خوب سہرایا جارہا ہے۔

جہاں ایک جانب اس نوجوان کی صلاحیتوں کو سہرایا جارہا ہے وہیں ہر کسی کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ آخر یہ نوجوان ہے کوں، کہاں کا رہنے والے ہے کیونکہ بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہے۔ اس کو ناصرف ٹریننگ کی ضرورت ہے بلکہ یہ پاکستان کی اولمپکس میں نمائندگی بھی کرسکتا ہے، کیونکہ نوجوان کی چھلانگ لانگ جمپ کی کیٹیگری میں شمار ہوتی ہے لہذا اس کو تلاش کئے جانا چاہئے۔

یہی نہیں جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان وسیم اکرم کی بیگم شنیرا اکرم بھی نوجوان کو اس کے ٹیلنٹ پر داد دئے بغیر نہیں رہے سکیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: قوت سماعت سے محروم حسان احمد پاکستان کے پہلے ڈیف وی لوگر بن گئے

پاکستان کا یوں تو سب سے مقبول کھیل کرکٹ تصور کیا جاتا ہے لیکن دنیا میں اور بھی کئی کھیل ہیں جن کو ناصرف پاکستان میں دیکھا جاتا ہے بلکہ لوگ کھلتے اور پسند بھی کرتے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر اس کے حوالے کم رجحان ہونے کے باعث اس کھیل میں لوگ نہ ہھر دلچسپی لتے اور نہ ہی لوگوں کو سہولیات ملتی ہیں۔ لیکن امید پر دنیا قائم ہے کیونکہ ٹینس میں اعصام الحق، اسکواش میں موجودہ عامر اطلس خان، اسنوکر میں محمد آصف، بوکسنگ کی دنیا میں محمد وسیم اور ریسلنگ میں انعام بٹ اور نسیم حمید جیسے کھلاڑی بھی ہے جنہوں نے کم سہولیات میں بھی دنیا کو حیران کرکے دیکھایا ہے۔

اس حوالے سے امید ظاہر کی جاسکتی ہے کہ پاکستان کی اسپورٹس منسٹری جلد اس نوجوان کو تلاش کرے گی اور اس کی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس نوجوان کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچائی گی۔ اور انشاءاللہ یہ نوجوان ملک اور قوم کا نام روشن کرے گا۔ یہ قوم قابلیت اور صلاحیتوں میں اس قدر مالا مال ہے کہ اسے زیادہ نہیں بس تھوڑی سی درست سمت کی طرف لے جانے والے چاہئے۔ اس کے بعد یہ دنیا میں کچھ بھی کر گزرنے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

18 hours ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

19 hours ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

7 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago