نو سالہ نتالیہ نجم کا بڑا کارنامہ

گینس ورلڈ ریکارڈ میں ایک اور پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت اعتراف۔ 9 سالہ نتالیہ نجم نے دنیا بھر میں پاکستان فکر کا نشان بن گئیں۔ کم عمر طالب علم نتالیہ نجم نے عالمی ریکارڈ بنا کر دنیا کو حیران کردیا۔

پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ نتالیہ نجم پیروڈک ٹیبل میں کیمائی عناصر کو شامل کرنے کا دنیا تیز ترین عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔ نتالیہ نجم نے ناصرف تیز ترین ریکارڈ بنایا بلکہ اب تک جن لوگوں کی جانب سے یہ ریکارڈ بنایا ہے وہ ان میں سب سے کم عمر ترین ہیں۔

Source: Google

نتالیہ نجم کی جانب سے یہ عالمی ریکارڈ گزشتہ مہنے کی 18 تاریخ کو بنایا گیا، انہوں نے یہ کارنامہ محض 2 منٹ اور 42 سیکنڈ میں بنایا ہے جس کو گینس ورلڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ ایک بھارتی پروفیسر میناکشی اگروال کے پاس تھا۔ میناکشی اگروال پیشے کے اعتبار سے ایک اکنامکس پروفیسر تھیں۔ جبکہ نتالیہ نجم کی جانب سے محض 9 سال کی کم عمر میں گزشتہ عالمی ریکارڈ 7 سیکنڈ کے فرق سے توڑا گیا ہے۔ جبکہ پرانا ریکارڈ 2 منٹ اور 49/سیکنڈ کا تھا۔

اس ہی حوالے سے عالمی ریکارڈ ہولڈر نتالیہ نجم کا کہنا ہے کہ ان کو امید ہے کہ ان کی اس کاوش سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنے بھی طالب علم ہیں ان میں بھی شوق اور لگن پیدا ہوگی۔ ساتھ ہی وہ سائنسی علوم کی طرف بڑھیں گے اور اپنا مستقبل سائنس، ٹیکنالوجی، انجینرنگ اور ریاضی کی طرف بنائیں گے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: قوت سماعت سے محروم حسان احمد پاکستان کے پہلے ڈیف وی لوگر بن گئے

اس خبر نے جہاں دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں بلکہ اس خبر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کی جانب سے نتالیہ نجم کی خوب داد رسی کی گئی وہیں لوگوں نے ان سے مستقبل میں امیدیں بھی وابستہ کرلیں۔ کسی کی جانب سے ان کو ینگ پاکستانی سائنٹسٹ کا لقب دیا جارہا ہے تو کوئی انھیں پاکستانی سائنس کا مُستقبل کرار دے رہا ہے۔ اگرچہ اگر دیکھا جائے تو ہونا بھی چاہئے کیونکہ محض 9 سال کی عمر میں پورے ملک کا جہاں نام روشن کیا ہے وہیں پورے ملک کے بچوں کے لئے ایک رول ماڈل بھی بن کر سامنے آئیں ہیں۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ نتالیہ نجم کے والد حسن نجم کے مطابق ان کی بیٹی نے کبھی بھی کسی اسکول سے باقاعدہ اس قسم کی کوئی تعلیم حاصل نہیں کی ہے بلکہ ان کی تمام تر تعلیمی تربیت گھر پر ہی کی گئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago