کوئٹہ کی سڑکوں پر لڑکےکے بھیس میں موٹر سائیکل چلاتی لڑکی

بڑے شہروں میں لڑکیوں کا بائیک چلانا اتنا دشوار نہیں جتنا ایسے شہر میں سڑک پر بائیک چلانا کہ جہاں پر خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا ہی معیوب سمجھا جاتا ہو یقیناً ہمت کا کام ہے۔ لیکن کوئٹہ کی 17 سالہ خدیجۃ الکبریٰ نے یہ کام کر دکھایا ہے اور وہ روزانہ لڑکوں کی طرح کپڑے پہن کر موٹر سائیکل پر اپنے بہن بھائیوں کو اسکول چھوڑنے جاتی ہیں۔

خبر رساں ادارے انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے خدیجہ نے کہا کہ یہاں بہت ساری لڑکیوں کو ٹرانسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے اپنی تعلیم چھوڑنا پڑتی ہے۔ سڑکوں پر لوگوں کی توجہ سے بچنے کے لیے مجھے بھی ایک لڑکے کا بھیس بدلنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے میں موٹر سائیکل چلانے سے پہلے میں لڑکوں جیسے کپڑے پہننے کے علاوہ ٹوپی، دستانے، مردانہ جوتے اور سن گلاسز کا استعمال بھی کرتی ہوں۔

Image Source: Screengrab

سترہ سالہ خدیجہ 2015 سے موٹر سائیکل چلارہی ہیں۔ وہ 12 بہن بھائیوں میں تیسری نمبر کی سب سے بڑی بہن ہیں ، اس لئے ان پر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو اسکول لیجانے کی ذمہ داری ہے۔ بہن بھائیوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد وہ اپنی یونیورسٹی جاتی ہیں اس طرح انہیں روزانہ اپنی موٹر سائیکل پر تقریباً 22 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق نقل و حرکت کے حوالے سے صنفی امتیاز پر لندن سکول آف اکنامکس کے 2016 میں کیے گئے مطالعے کے مطابق سماجی بندشوں اور تحفظ کے خدشات کے باعث پورے پاکستان میں خواتین کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے جہاں سفر کی سرگرمیوں میں 80 فیصد کی غالب اکثریت مردوں پر مشتمل ہے۔ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے اور پسماندہ ترین صوبے بلوچستان میں خواتین کے لیے حالات ابتر ہیں ۔دلچسپ بات ہے کہ کوئٹہ میں پولیس نے 2021 میں 28 ہزار 700 سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو رجسٹر کیا ، جن میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔ جبکہ 1990 کی دہائی سے کوئٹہ میں صرف تین خواتین کو موٹرسائیکل لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

Image Source: Screengrab

معاشرتی پابندیوں کے باوجود خدیجہ کو موٹر سائیکل چلانا ان کے والد غلام قادر بگٹی نے سیکھایا جو کوئٹہ کے سریاب مل بوائز ہائی سکول میں بطور استاد ملازمت کرتے ہیں۔ ان کے والد قادر بگٹی نے بتایا کہ خدیجہ کو 10 سال کی عمر سے موٹر سائیکل کی سواری کرنے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ جب انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ اپنے بچوں کو روز اسکول چھوڑنے نہیں جاسکتے تو انہوں نے خدیجہ کو موٹر سائیکل سیکھانے کا فیصلہ کیا۔ وہ ہمیشہ اپنے بچوں خصوصاً بیٹیوں کو تعلیم دینا چاہتا تھا۔

انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدیجہ کو لڑکے کا بھیس بدلنے کا مشورہ میں نے ہی دیا تھا کیوں کہ مجھے ان کے تحفظ کے حوالے سے خدشات تھے اور میں نہیں چاہتا تھا کہ انہیں منفی تبصرے سننے پڑیں، کسی سے ان کا جھگڑا نہ ہو اور آوارہ لڑکے ان کا تعاقب نہ کریں۔

تاہم، اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اگر خدیجہ جیسی لڑکیاں اور خواتین آگے آئیں تو فورس ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔ کوئٹہ میں متعدد مقامات پر خواتین ٹریفک پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ لہٰذا اگر خواتین موٹرسائیکل سوار سڑکوں پر آئیں گی تو یقینی طور پر ان کے تحفظ اور مدد کے لیے ٹریفک پولیس موجود ہوگی۔

مزید پڑھیں: لڑکیوں کیلئے بائیک چلانا دشوار ہوگیا

لیکن خدیجہ کا کہنا ہے کہ اس کے لیے معاشرے کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی یونیورسٹی کی دوستوں کے والدین سے اپنی بیٹیوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کی بات کی ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ڈرائیونگ لڑکیوں کو بااختیار بناتی ہے اور اس آسان سواری کے ذریعے وہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی اور ہراسانی کا سامنا کیے بغیر ہر جگہ پہنچ سکتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ایک دن وہ کوئٹہ کی سڑکوں پر اپنی موٹر سائیکل مرد کے حلیے کے بجائے لڑکی کے طور پر چلائیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شہر میں مزید لڑکیوں کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں۔ اگر شہر قائد کی بات کریں تو یہاں تو موٹر سائیکل کی وجہ سے کئی خواتین کی زندگی آسان ہوگئی ہے

۔گلستان جوہر کی رہائشی ڈاکٹر ثنا احسان اپنی موٹر سائیکل کے ذریعے فارمیسی چلارہی ہیں۔ وہ پچھلے پانچ سالوں سے فارمیسی کے شعبے سے وابستہ ہیں اورموٹر سائیکل پر لوگوں کو دوائیاں پہنچانے کا کام کرتی ہیں۔ ڈاکٹر ہونے کے ناطے وہ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہیں اس لیے جب بھی کوئی ان سے رابطہ کرتا ہے تو وہ نہ صرف ان کے لیے دوائیاں اور آلات خریدتی ہیں بلکہ مفت ڈلیوری کرنے کے ساتھ مفت میڈیکل مشورہ بھی دیتی ہیں۔

Story Courtesy: Independent Urdu

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

15 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago