ماہرہ خان نے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی

مشہور ومعروف اداکارہ ماہرہ خان یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کا شمار پاکستان کی بہترین اور پُرکشش ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ آج ان کے پاکستان سمیت پوری دنیا میں پرستار ہیں اور جب کسی سلیبریٹی کے لاکھوں، کرڑوں مداح ہوتے ہیں، تو یقیناً وہ اپنی پسندیدہ فنکار کے بارے میں بہت کچھ جاننا بھی چاہتے ہیں۔

اس ہی سلسلے میں اداکارہ کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کی جانب سے کچھ اندازوں کے جوابات دیئے ہیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔ آخر اس ویڈیو میں کونسے سوالات ہیں، آئیں ذرہ نظر ڈالتے ہیں۔

Image Source: Express Tribune

ویڈیو پیغام کی ابتداء مداح کا اداکارہ ماہرہ کی شادی سے متعلق تھا، جس میں وہ پوچھتے ہیں کہ کیا آپ نے چھپ کر شادی کرلی ہے؟ اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ شادی کریں گی، تو سب کو ضرور بتائیں گی، ساتھ ہی انہوں نے اپنی انگلیاں دیکھاتے ہوئے کہا کہ ان ہاتھ میں کوئی انگوٹی بھی نہیں ہے، ان کی تو ابھی منگنی بھی نہیں ہوئی ہے۔

Image Source: Twitter

اداکارہ ماہرہ خان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ جتنی رئیس لگتی ہیں اتنی ہیں تو نہیں، جس پر اداکارہ خوب مسکرائیں اور کہا کہ جتنا مجھے لوگ رئیس سمجھتے ہیں میں اتنی رئیس نہیں ہوں، نہ میرے پاس گاڑیوں کی قطاریں ہیں اور نہ ہی میرے پاس جہاز ہیں، میری اس طرح کی زندگی نہیں ہے، لیکن میرے پاس جتنا اور جو کچھ بھی ہے اس پر میں خوش ہوں لیکن ہاں میں نے فلم رئیس میں کام ضرور کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان سے مزید پوچھا گیا کہ انہیں میک اپ کرنا پسند پے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ میک اپ اتنا پسند نہیں لیکن انہیں سرخ رنگ کی لپ اسٹک بہت پسند ہے، پر ہاں وہ اسکن کیئر پر بہت توجہ دیتی ہیں۔

اس دوران اداکارہ ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ آپ ’برگر‘ ہیں، تو جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ اصل میں بہت دیسی ہوں لیکن کہہ سکتے ہیں کہ میں آدھا برگر اور آدھا بن کباب جیسی ہوں۔

Image Source: Twitter

فلم رئیس میں بولی ووڈ کنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ وہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے ساتھ فلم سائن کرچکی ہیں، تو اداکارہ نے معنی خیز انداز میں کہا کہ میں نے یہ بات بہت چھپانے کی کوشش کی لیکن معلوم نہیں یہ کیسے لیک ہوگئی شاید یہ ٹام کروز کی ٹیم نے لیک کی ہوگی۔

خریداری کے حوالے سے سوال پر اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں زینب مارکیٹ جاکر خریداری کرنا بےحد پسند ہے۔ جبکہ ڈراموں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہیپی انڈینگ کے بجائے ٹریجیڈی اینڈنگ بہت پسند ہے۔ ساتھ اداکار ہمایوں سعید کو انہوں نے بہترین کو اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرنا بےحد پسند ہے۔

ماہرہ خان سے متعلق اندازوں پر جاری سوال جواب میں ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہوئی ہے، تو اداکارہ نے اپنے کیمرہ مین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیمرہ میری ناک پر زوم کرکے دِکھاؤ کوئی سرجری نہیں کروائی، ایک مرتبہ میں نے ڈائریکٹر عاصم رضا کو کہا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے ناک کی سرجری کروائی ہے تو اس نے کہا جو ایسا کہے اس سے کہنا مجھ سے آکر پوچھ لے کیونکہ مجھے تمہیں شوٹنگ کرنی پڑتی ہے۔

واضح رہے اداکارہ ماہرہ خان ناصرف شوبز سرگرمیوں میں متحرک رہتی ہیں وہیں بلکہ انہوں نے وقتا فوقتا سماجی معاملات پر آواز بلند کی ہے۔ گزشتہ برس کوئٹہ میں 17 سالہ نوجوان جبران آغا کو عید کے تیسرے روز باآثر افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا، اس سلسلے میں جہاں عوام کی جانب سے جبران آغا کے انصاف کے لئے آواز بلند کی گئی، وہیں انہیں آوازوں میں ایک نام اداکارہ ماہرہ خان بھی تھا، جنہوں مقتول کو انصاف دلوانے کے حق میں آواز بلند کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago