ولادیمیر پیوٹن روس کے صدر کی قرآن پاک کو بوسہ دے کر سینے سے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے جمہوریہ چیچنیا کے غیر طے شدہ دورے کے دوران مسلم اکثریتی علاقے میں جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا دورہ کیا۔
چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف اور جمہوریہ کے مفتی اعظم نے مسجد آمد پر روسی صدر کا استقبال کیا۔مسجد کے دورے کے دوران ولادیمیر پیوٹن کو نہ صرف قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں پیش کیا گیا بلکہ مفتی اعظم نے سورۃ انفال کی آیت کی تلاوت کی اور معزز مہمان کو روسی زبان میں ترجمہ پڑھ کر سنایا۔
Putin kisses Holy Quran
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی صدر نے قرآن پاک کو احترام کے ساتھ ہاتھوں میں اٹھایا اور بوسہ دے کر اپنے سینے سے لگا لیا۔
انہوں نے مقدس کتاب کو ہاتھ میں لیے رمضان قادریوف اور مفتی اعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔قبل ازیں، ولادیمیر پیوٹن نے جمہوریہ چیچنیا میں اُن فوجیوں اور رضاکاروں سے ملاقات کی جو یوکرین سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
0 Comments