پنجاب کے 100 اسکولوں میں مفت کھانا فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز


0

ملک میں تعلیمی نظام اور تعلیم کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے 100 پرائمری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا دینے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے لاہور کے 100 پرائمری اسکولوں کے طلبہ کو دوپہر کا کھانا لنچ مفت فراہم کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم مراد راس نے بچوں میں کھانا بٹتے ہوئے تصویریں شیئر کیں بلکہ انہوں نے خود بھی بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔

اس موقع پر پنجاب کے وزیر تعلیم مرادراس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب کی اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کاایک اور اہم اقدام ہےجس میں 100اسکولوں میں پرائمری کے بچوں کو مفت کھانا دیا جائے گا انشاءاللہ۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو مفت کھانا فراہم کر نے پر ہم اللہ والے ٹرسٹ کے شکر گزار ہیں اور یہ اقدام بچوں کے لئے اچھا ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پچھلے سال صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پورے پنجاب میں 100 ماڈل اسکول تیار کرنےکا منصوبہ کا اعلان بھی کیا تھا، ان ماڈل اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلباء کے لئے تمام تر سہولیات میسر ہوں گی ۔ یہ ماڈل اسکول پنجاب کے ضلع ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی، میانوالی اور سیالکوٹ میں تیار کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماڈل اسکولوں کا میکنزم تیار کرلیا اب پوری طرح سے اس پر عمل درآمد کروا کر پنجاب کے محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی اب دیکھنا یہ ہے کہ ماڈل اسکولوں کب تیار ہوتے ہیں۔

واضح رہے ملک میں غربت اور بےروزگاری کے باعث کئی والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں لہذا یہ اقدام اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ وہ غریب بچے جن میں ناصرف تعلیم حاصل کرنے شوق ہے بلکہ وہ ملک اور اپنے خاندان کے حالات بدلنا چاہتے ہیں، لیکن خراب حالات کے باعث کم عمری میں محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، انہیں پڑھائی اور کھانا حکومتی سطح پر میسر ہوسکے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *