کیا یتیم پاکستانی بچہ داؤد بڑا ہوکر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بن گیا؟


0

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد ، ہر طرف سے بہت سی افواہیں انٹرنیٹ پر گردش کرتی نظر آئیں، کافی من گھڑت خبروں میں ایک خبر تو واقعی حیران کن اور دلچسپ ہے جس نے دنیا کی توجہ کافی حد تک اپنی طرف مبذول بھی کروائی ہے، وہ یہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ بنیادی طور پر ایک پاکستانی ہیں۔

بھئی کہانی یہ ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ دراصل امریکی صدر کا اصلی نام نہیں ہے۔ بلکہ یہ داؤد ابراہیم خان ہیں، اور یہ نام ٹرمپ کو ان کے حقیقی مسلمان خاندان نے شمالی وزیرستان کے علاقے ،وادی شوال میں دیا تھا۔

Wild Conspiracy Theory Claims Trump Is Actually A Pakistani Orphan Named Dawood
Source :giphy

اس حوالے سے آنے والی رپورٹ میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ سنہرے بالوں والے ٹرمپ 1946 میں وزیرستان میں پیدا ہوئے تھے۔

البتہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی ان کے ‘حقیقی والدین’ 1954 میں ایک کار حادثے میں فوت ہوگئے تھے اور جس کے بعد یتیم ہوگئے تھے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 1955 تک ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں رہتے رہے اس کے بعد انہیں گود لے لیا گیا تھا۔

ایک برطانوی فوج کے افسر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کہ وہ اپنے ساتھ ٹرمپ کو انگلینڈ لے گئے تھے ، جس کے بعد انھوں نے ٹرمپ کو فریڈ اور مرییانے ٹرمپ کے حوالے کردیا ، جنہوں نے انہیں “ڈونلڈ ٹرمپ”کا نام دیا تھا۔

Source : Tenor

مزید یہ کہ ، ایک مقامی چینل نے بھی ٹرمپ کی بچپن کی پاکستان کی تصویر دکھائی ہے، اور دعوی کیا کہ ٹرمپ نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں حاصل کی ہے۔

یہ تصویر دراصل 2012 میں افغانستان میں ایک ٹمبلر اکاؤنٹ پر پائی گئی تھی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تصویر کہاں لی گئی تھی یا کب لی گئی تھی ؟ بہر حال ، یہ تصویر دراصل ایک پولیٹزر ایوارڈ یافتہ فوٹو گرافر نے لی تھی جو 1981 میں پیدا ہوا تھا۔ اس وقت، ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر تیس سال تھی۔

ویسے ہم سب جانتے ہیں کہ یقینا یہ سچ نہیں ہے ، ٹرمپ نے بہت پہلے ہی اپنا برتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا تھا۔ اس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ 1946 میں کوئنز ، نیو یارک میں مریم اور فریڈ کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ اور وہاں ٹرمپ نے کوئی پاکستان یا دائود کے حوالے سے ذکر نہیں کیا تھا۔

کافی من گھڑت خبروں میں سے یہ خبر تو واقعی حیران کن اور دلچسپ ہے مگر اس خبر کو سن کے 1٪ بھی حقیقت کا گماں نہیں ہوتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر ٹرمپ کی بچپن کی تصویر موجود ہے۔ اور اس تصویر میں ٹرمپ کو دیکھ کر واقعی لگتا ہے کہ یہ ٹرمپ کی بچین کی تصویر ہے جبکہ سنہرے بالوں والہ بچہ کافی مختلف ہے۔

ماضی میں ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں کافی سخت نظریات کا اظہار کیا تھا امریکہ میں مسلمانوں پر پابندی عائد کرنا ان کے لئے ایک اہم کام تھا لیکن حالات کافی مختلف ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

بدھ کے روز، ٹرمپ نے ایک موقع پر انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا تھا جب کہ انتخابات میں ابھی تک بہت سارے ووٹوں کی گنتی باقی ہے، ساتھ ہی موجودہ امریکی صدر نے اس کے علاوہ ووٹنگ کی گنتی کے عمل میں بھی تحفظات کا اظہار کررکھا ہے، جس پر انہوں نے گزشتہ روز اعلان بھی کررکھا کہ وہ فیصلہ خلاف آنے پر سپریم کورٹ جائیں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *