پب جی پر دوستی، لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین


0

’’پب جی‘‘ اس وقت دنیا کا سب سے مقبول آن لائن گیم ہے۔ بیک لاکھوں افراد دنیا بھر میں اسے کھیلنے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔دیگر ممالک کی طرح پاکستانی نوجوانوں بھی یہ گیم نہایت شوق سے کھیلتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ یہ آن لائن گیم لڑکیوں میں بھی کافی مقبول ہے۔ جس کی بدولت نوجوان لڑکے لڑکیوں کے درمیان دوستی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور اس وجہ سے اغواء اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

حال ہی میں پب جی گیم کھیلتے ہوئے کراچی کی لڑکی سے دوستی کر کے لاہور کے تین نوجوانوں نے اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تاہم اجتماعی زیادتی کے اس واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے کیونکہ مدعیہ نے مقدمے کی پیروی اور میڈیکل کروانے سے انکار کر دیا اور اس کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان غلط فہمی اور معمولی جھگڑے پر میں نے مقدمہ درج کروایا تھا، میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی۔

Image Source: Twitter

واضح رہے کہ لاہورکے تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں تین نوجوانوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمے میں حارث، حسن اور وحید کو نامزد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق حارث نامی نوجوان نے پب جی گیم کے دوران کراچی سے تعلق رکھنے والی رومیسا نامی لڑکی سے دوستی کرکے شادی کے بہانے لاہور بلایا تھا۔

Image Source: Twitter

حارث نے لڑکی کو نجی ہوٹل میں تین روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ اور پھر اسے چھوڑ کر چلا گیا۔ لڑکی واپس جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچی تو وہاں اس کی ملاقات حسن اور وحید ہوگئی جو اسے نوکری جھانسہ دیکر ایک گھر میں لے گئے اور زیادتی کی، اس دوران لڑکی نے بھاگ کر جان بچائی تھی۔

تاہم اب اجتماعی زیادتی کے اس کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے کیونکہ لڑکی نے مقدمے کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدعیہ نے مقدمے کی پیروی اور میڈیکل کروانے سے انکار کردیا۔ رومیسا کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان غلط فہمی اور معمولی جھگڑے پر میں نے مقدمہ درج کروایا تھا، میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی۔

مزید پڑھیں: پب جی گیم نے دو گھروں میں خوشیوں کی شہنیاں بجوا دیں

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شیراز کی کراچی میں موجود 17 سالہ سفاء سے پپ جی پر دوستی ہوئی تھی۔ شیراز اور مغوی سفاء شادی کرنا چاہتے تھے اور ملزم شیراز سفاء کو بھگا کر پنجاب جا رہا تھا۔ سفاء کے والد نے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا اور  ملزم شیراز کو ساتھی سمیت اسٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مغوی سفاء کو بحفاظت بازیاب کرلیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format