پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی طلاق کی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جہاں اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا زبردست لوہا منوایا ہے وہیں ان کی شادی کی بھی ہر جگہ چرچہ رہی تھی۔ البتہ حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اچانک شوہر نک جوناس کا نام ہٹا لیا گیا ہے، جس سے ان کی مداحوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی کہ کہیں اداکارہ کی طلاق تو نہیں ہوگئی ہے؟

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے نام کے آگے سے چوپڑا اور جوناس دونوں ہٹا لئے ہیں، جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ البتہ اب لگتا ہے کہ یہ تمام خبریں محض صرف افواہیں ہیں۔

Image Source: File

اس حوالے سے اب اداکارہ کی والدہ کی مدھو چوپڑا کی جانب سے بیٹی کی علحیدگی کی خبروں سے متعلق بیان دیا گیا ہے۔

مدھو چوپڑا سے جب نیوز 18 کی جانب سے پوچھا گیا کہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے جوناس نام ہٹا لیا ہے، کیا ان کی شادی کے متعلق کوئی منفی خبر ہے تو اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے، افواہوں کو نہیں پھیلایا جائے۔

دوسری جانب پیر کے روز نک جوناس کی جانب سے انسٹاگرام پر ورزش کرتے ہوئے جیم کی ویڈیو شئیر کی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جہاں اپنی طلاق سے متعلق خبروں کو مسترد کیا ہے وہیں اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں، جس میں وہ بائی سیپ لگا رہے ہیں، انہوں نے لکھا کہ ان ہاتھوں میں مرگئی۔ اس کمنٹ سے طلاق کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں، کیونکہ اس لگتا ہے کہ ان میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

Image Source: Instagram

واضح رہے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی طلاق کے حوالے سے یہ کوئی بار افواہیں سامنے آئی ہوں۔ اس حوالے سے اپریل 2019 میں، جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ ایک میگزین کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے، جس کے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں طلاق لینے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

میگزین نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر طلاق ہو جاتی ہے تو یہ پیسے کی جنگ ہوگی کیونکہ جوڑے نے شادی سے پہلے کوئی معاہدہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔

Image Source: Instagram

یاد رہے پریانکا چوپڑا اور نک جوناس دسمبر 2018 میں 6 کی ڈیٹنگ کے بعد شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی تقریبات کی میڈیا میں کافی چرچہ رہی تھی، یہ شادی دو مختلف ثقافتوں پر مبنی تھی، خوبصورت رنگارنگ تقریبات نے جہاں سرخیوں میں جگہ سمیٹیں وہیں ہر مداح کے دلوں کو چھوا۔

مزید پڑھیں: کیا عامر خان کی طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں؟

حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں دونوں کو دیوالی کے لیے تیار دیکھا گیا تھا۔ پرینکا نے اس پوسٹ کے کیپشن میں، ’’ نیک خواہشات اور تمناؤں کی امید کی اور سب کو دیوالی کی خوب مبارکباد پیش کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بچوں کے امکان کے بارے میں ای آن لائن سے بات کرتے ہوئے، نک جوناس نے کہا کہ ، “پریانکا اس پہیلی کا سب سے اہم حصہ ہے، اور یہ ظاہر ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا کچھ ہوگا، اور امید کرتے ہیں، جو ایک ساتھ ہوگا۔

نک جوناس نے مزید کہا کہ “آپ جانتے ہیں، جو بھی درست ہو، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور بطور جوڑا ہماری بنیاد بہت مضبوط ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago