پستہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی دکانیں اور ٹھیلے انواع و اقسام کے میوہ جات سے سجے ہوئے نظر آتے ہیں اور ہر کوئی اپنی پسند کے میوے خرید کر لے جاتا ہے۔ یہ خشک میوے جہاں ہماری غذائی ضرورت پوری کرتے ہیں، وہیں‌ سردیوں‌ کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے اور ہمیں تن درست رہنے میں مدد دیتے ہیں۔

مونگ پھلی، چلغوزے، کشمش، اخروٹ، بادام اور پستہ ہر چھوٹے بڑے کو پسند ہے اور ان سب کے الگ الگ فوائد ہیں۔

پستہ اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جس میں اس نے بے شمار صحت کے فوائد پوشیدہ رکھے ہیں، اس کا رنگ، ذائقہ خوشبو سب کچھ ہی عمدہ ہے

Image Source:Unsplash

سبز رنگ کی اس گری کا ذائقہ ہلکا میٹھا ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ ہزاروں سال سے انسان اسے کھا رہے ہیں۔

7 ہزار قبل مسیح سے استعمال ہونے والے پستہ کا آبائی علاقہ ایران کو تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیاء کے دیگر علاقوں شام، ہندوستان اور ترکی کو بھی اس کا آبائی وطن مانا جاتا ہے۔ ایران اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ پستہ پیدا کرنے والا ملک ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ اور شام تیسرے نمبر پر ہے۔ ترکی، چین، یونان، افغانستان، اٹلی، ازبکستان اور پاکستان میں پستہ کاشت کیا جاتا ہے۔

پستے دراصل خوردنی بیج ہیں جو پستہ ویرا کے درخت سے پیدا ہوتے ہیں، یہ درخت مغربی ایشیا اور مشرق وسطی میں پائے جاتے ہیں۔

سردیوں کے موسم میں نمک لگے ہوئے پستے کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے، ایک سو گرام پستے کی گری میں 500 پلس حرارے ہوتے ہیں پستے غذائیت سے بھرپور اور ذائقے میں بہترین ہوتے ہیں۔

پستے کی 28 گرام مقدار کھانے سے جسم کو 159 کیلوریز، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 3 گرام فائبر، 6 گرام پروٹین، 13 گرام چکنائی، پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن بی 6، کاپر، وٹامن بی 1 اور Manganese جیسے اجزا ملتے ہیں۔

اس گری کی خاص بات وٹامن بی 6 ہے جو متعدد جسمانی افعال بشمول بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Pista Khane Ka Faiday

پستہ صحت کے لیے مفید عناصر سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ متعدد بیماریوں سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے، اس کے فوائد میں سے بعض کا تعلق جلد اور بالوں کی خوبصورتی سے ہے۔ اس میں بڑی مقدار میں ریشہ، لحمیات، وٹامن سی، جست، تانبہ، فولاد اور کیلشیم پایا جاتا ہے،پستہ قدرتی حسن افروز مرکب ہے۔

Image Source:Unsplash

ماہرینِ غذائیت کے مطابق پستے اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ ہیں جو کینسر اور دل کے امراض سے بچانے میں‌ مددگار ہیں‌ اور یوں ہمیں توانا رکھتے ہیں۔

اینٹی آکسائیڈنٹس کا حصول

اینٹی آکسائیڈنٹس اچھی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں کیونکہ ان سے خلیات کی صحت بہتر ہوتی ہے اور مختلف امراض جیسے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے

پستے اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں۔

اس گری میں lutein اور zeaxanthin جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو بینائی کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

اسی طرح پولی فینولز اور tocopherols جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں جو کینسر اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

متوازن وزن

اپنی صبح کا آغازمٹھی بھر پستے سے کرنا متوازن وزن کیلئے ایک بہترین قدم ہے۔ ناشتے میں پستہ کھانے سے آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہےاوروقت کے ساتھ ساتھ بھوک بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔

Image Source:Unsplash

یہ آپ کو ضرورت سے زیادہ کھانے سے نہ صرف روکتے ہیں بلکہ وزن کو برقراررکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

بینائی میں بہتری

بپستے کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے بینائی بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ آپ کو لیوٹین اور زیکسانتھن فراہم کرتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہیں۔

Image Source:Unsplash

یہ میوہ ہماری آنکھوں کے لیے بھی مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق پستے میں دو اینٹی آکسیڈنٹس لیوٹین اور زی ایکسینتھن پائے جاتے ہیں جو موتیا اور بڑی عمر میں اس عضو کو متاثر کرنے والی بیماریوں‌ کا راستہ روکتے ہیں

سوزش میں کمی

پستے میں مونو انسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز، وٹامن اے اور ای، زنک، کیلشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو سوزش کو کم کرنے اور ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مؤثر ہیں۔

پستے میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں جو سوجن اور درد کو دور کرنے کا کام کرتی ہیں۔ اس میں پروٹین بھی اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جسم کو طاقت دیتا ہے۔

ذیابیطس

Image Source:Unsplash

پستہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کا گلیسیمک انڈیکس بھی بہت کم ہے جو شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتا۔ یہ سپائیک کو کنٹرول کرتا ہے اور ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

پستہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے۔ اس میں کیلشیم اور میگنیشیم اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ کیلشیم ہڈیوں کے درد کے مسئلے کو بھی دور کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لئے بہترین

پستے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ جو3 گرام پر مشتمل ہوتی ہے۔فائبر زیادہ تر ہضم نہیں ہوتا، اور کچھ قسم کے فائبر آپ کی آنت میں موجود اچھے بیکٹریا کے ذریعے ہضم ہوتے ہیں۔ جو پری بائیوٹکس کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہاضمے کی خرابی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔پستے کی مدد سے آنتوں کے اچھے بیکٹریا میں اضافہ ہوتا ہے۔جو شارٹ چین فیٹی ایسڈ تیار کرتے ہیں۔

پستے کا استعمال معدے اور ہاضمے کیلیئے بہت مفید ہے، اس سے آپ پیٹ کی بیماری سے بچے رہ سکتے ہیں، اسکے علاوہ یہ گردے اور جگر کے مسائل سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

کولیسٹرول

Image Source:Unsplash

آپ دل کی بیماری کو مختلف طریقوں سے کم کرسکتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس میں زیادہ ہونے کے علاوہ کولیسڑول کو بھی کم کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرسکتا ہے۔اس لئے اگر آپ کے جسم سے میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہے تو آپ پستے کا استعمال کریں۔

مضبوط مدافعتی نظام

اگر آپ بیماریوں سے مقابلہ کرنے کے لئے مضبوط مدافعتی نظام چاہتے ہیں تو آپ وٹامنز اور منرلز کا زیادہ استعمال کرنا ہوگا۔ پستے میں پایا جانے والا وٹامن بی 6  صحت مند خون کے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پستہ کا استعمال واقعی ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

خون کی کمی دور

یہ ہمارے خون میں آکسیجن لے جانے کا ذمہ دار بھی ہے۔پستہ میں وٹامن بی 6 اس بات کی یقینی بناتی ہے کہ  جسم میں ہموگلوبن کی اچھی پیدا وار ہوسکتی ہے۔ تاکہ مجموعی صحت اچھی ہو۔ جسم میں خون کی کمی بہت سی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے

۔پستے کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے خون کی رگیں اور شریانے صحت مند رہتی ہیں، جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ اسکے علاوہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی کم رہتا ہے۔

خیال رہے کہ پستوں کی غذائیت سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں اعتدال میں کھایا جائے ۔ عمومی خوراک 25 گرام یا مٹھی بھر سمجھی جاتی ہے۔ پستے کا متوازن استعمال صحت کی بہتری کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے ۔

Annie Shirazi

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

3 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

7 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 weeks ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 weeks ago