ٹاپ ایئرلائن ویب سائٹ، پی آئی اے کو زبردست دھچکا


0

پاکستان کے لئے ایک بری خبر، بین الاقوامی ٹاپ کلاس فضائی ریٹنگ ویب سائٹ کی جانب سے پاکستان کو ریٹنگ کے اعتبار سے سب سے آخری ریٹ کردیا گیا ہے، یعنی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی ریٹنگ اس وقت ریٹنگ ایک اسٹار ہے جبکہ اس لسٹ میں سب سے ہائی ریٹنگ کو ساتھ اسٹار دیے جاتے ہیں۔

یہ انٹرنیشنل ائیرلائن ریٹنگس ڈاٹ کام نے پاکستانی ائیرلائن پی آئی اے کو اس وقت ایک اسٹار کی ریٹنگ دی ہے جب حکومت کی ایک رپورٹ، جس مطابق ملک میں اس وقت262 کے قریب ایسے پائلٹس بھرتی ہیں جو مختلف فضائی کمپنیوں سے منسلک ہیں اور ان کے پاس جہاز آٹھانے کا لائنس ہی موجود نہیں ہے۔ جس پر حکومت کی جانب سے سخت ایکشن لیا جارہا ہے اور ان کو ملازمتوں سے فارغ کیا جارہا ہے۔

جبکہ اس ویب سائٹ کی جانب سے پی آئی اے کو آئی اے ٹی اے آپریشنل سیفٹی آڈٹ پر تین اسٹار دیے گئے جبکہ آئی سی اے او کنٹری آڈٹ پر محض ایک اسٹار دیا گیا ہے۔

اس ویب سائٹ ایڈیٹر جیفری تھامس نے اس حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے، جعلی لائسنس کے معاملے پر تحقیقات کی ضرورت ہے اگر اس معاملے میں مبینہ طور پر رشوت اور جعلسازی کی گئی ہے۔

یہ تمام تر تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب کراچی میں 22 مئی کو ایک فضائی حادثہ پیش آیا ۔ جس میں پی آئی اے کا مسافر تیارہ پی کے 8303 لاہور سے کراچی آتے وقت تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں 97 کے قریب افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

تاہم اس واقعے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ ماہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد وزیر ہوا بازی چودھری غلام سرور کو دی گئی، جس کو حکومتی وزیر نے قومی اسمبلی پیش کیا، رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی ذمہ دار جہاز کے پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو قرار دیا گیا کہ ان دونوں شخصیات کی جانب سے اس حادثے میں غفلت برتی گئی۔

ساتھ ہی اس ہی رپورٹ میں ایک اور نئی چیز بھی منظر عام پر آئی جس کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن میں اس وقت تقریباً 700 سے زائد ملازمین ہیں جنہوں نے ملازمت کے وقت جھوٹے تعلیمی سرٹیفیکٹ اور سند جمع کرائیں۔ جن میں فلحال 467 کے قریب ملازمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے جو پچھلے پانچ برس سے پی آئی اے میں ملازمت کررہے تھے اور ان تمام لوگوں اب برطرف کردیا گیا ہے۔

تاہم اس کے نتائج بین الاقوامی سطح پر ہمارے لئے دن بدن خراب آرہے، اس سے قبل یورپین ائیر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی جانب سے چھ ماہ کے لئے یورپ بھر میں پی آئی اے کی ہر قسم کی پرواز پر پابندی عائد کردی ہے۔

اگرچہ پی آئین اے حکام نے اس بات پر موقف اختیار کیا ہے کہہ (ای اے ایس اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن پر وقتی طور پر پابندی عائد کی ہے تاہم پی آئی اے کے پاس حق ہے کہ وہ اپیل دائر کرسکتا ہے اور پی آئی اے اپیل دائر کرے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *