ویزہ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ یافتہ شہری دنیا کے 11 ممالک اور ریاستوں کا سفر بغیر ویزا حاصل کئیے کر سکتے ہیں ۔
ان ممالک و ریاستوں میں شامل مونٹسیرٹ،کک آئس لینڈ، بارباڈوس، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرونیشیا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں
اسکے علاوہ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے قطر، صومالیا، مالدیپ، سینیگل، روانڈا، کمبوڈیا سمیت 21 ممالک میں آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے سری لنکا دورہ کرنے سے پہلے آن لائن الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن دستاویز (ای ٹی اے) حاصل کرسکتے ہیں۔
ان ممالک کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کودنیا کے کسی بھی ملک جانے کیلئے ویزہ حاصل کرنا ضروری ہو گا ۔
دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور شہریت کے حوالے سے سروسز فراہم کرنے والی لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیابھر کے پاسپورٹس پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 106ویں نمبر پر ہے اور دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے
بدترین پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچے صرف تین ممالک ہیں جن میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں
پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد اوپر دی گئی فہرست میں شامل 32 ممالک میں پہنچ کر ویزا آن آرائیول حاصل کر سکتے ہیں مگر اس کے لیے چند شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔
اگر آپ اوپر دیے گئے 32 ممالک کی فہرست میں سے کسی بھی ملک میں جا کر ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سفر کرنے سے قبل اس ملک کے سفارت خانے کی ویب سائٹ سے ضروری کاغذات اور شرائط کے متعلق معلومات ضرور حاصل کر لیجیے گا، بصورت دیگر ایسا نہ ہو کہ آپ کو ائیرپورٹ سے ہی واپس لوٹا دیا جائے۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…