پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے احد رضا میر سے متعلق اپنے رشتے کے بارے میں بتا دیا
گزشتہ سال رمضان اسپیشل ڈرامہ “ہم تم” میں رمشا خان اور احد رضا میر کی آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند کیا گیا ۔اس ڈرامے کے بعد لوگ ان دونوں کے بارے میں باتیں کرنے لگ گئے۔گزشتہ ایک سال سے یہ باتیں گھوم رہی ہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اوراحد اور سجل کی شادی ختم ہونے کا الزام بھی رمشا خان کو دے رہے تھے۔مگر دونوں اداکار کی طرف سے خاموشی تھی دونوں نے اس سلسلے میں کوئی وضا حت نہیں دی تھی ۔ رمشا خان نے آخر کاراپنے اور احد رضا میر کے رشتے کے معاملے پراپنی چپ توڑ دی ہے۔
جب وہ عید الاضحی پراپنی ریلیز ہونے والی فلم “تیری میری کہانیاں ” کی پرمو شن میں مصروف تھیں اس فلم کی ہدایات مرینہ خان نے دیں ہیں جبکہ اسے واسع چوہدری نے تحریر کیا ہے۔ تیری میری کہانیاں کی دوسری فلم پسوری ہے اس فلم میں رمشا خان اور شہریار منور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
اس دوران ایک انٹرویو دیتے ہوئے رمشا خان سے احد رضا میر اور ان کے رشتےکے حوالے سے میزبا ن نے سوال کیا؟
اداکارہ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘ احد اور وہ بہت اچھے دوست ہیں لیکن دونوں ہرگز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ ‘ ڈرامہ انڈسٹری میں دو اداکار ایسے ہیں جو ان کے بہت قریبی دوست ہیں جن میں سے ایک یمنیٰ زیدی ہیں جبکہ دوسرے احد رضا میر ہیں۔’
انہوں نے مزید کہا کہ ‘جب بھی ان کو کسی بھی حوالے سے کوئی مشورہ کرنا ہوتاہے تووہ ان دونوں کو کال کرلیتی ہیں وہ اور احد صرف اچھے دوست ہی ہیں۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی میری زندگی میں کوئی خاص شخص نہیں ہے، اس وقت میری ساری توجہ اپنے کیریئر پر ہے
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…