اداکارہ بشریٰ انصاری کا بھارتی کرکٹ مداحوں کے نام خصوصی پیغام


0

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے سے ہمیشہ ہی دونوں ملکوں کی عوام کے جذبات اور محبتیں وابستہ رہی ہیں، دونوں ہی قومیں اپنے ملک کو جیتا ہوا دیکھنا چاہتی ہیں، جیت پر جہاں کھلاڑیوں کو سروں پر بیٹھایا جاتا ہے وہیں پھر شکست پر عوامی ردعمل بھی سامنے آتا ہے البتہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں ردعمل کہیں زیادہ ہوتا ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ ناصرف ناروا سلوک اپنایا جاتا ہے بلکہ گھروں پر بھی حملے جیسے واقعات ماضی میں دیکھے گئے ہیں۔ اس بار بھی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف شکست کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں خاص بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا تھا، اس حوالے سے پاکستانی اداکارہ بشری انصاری کی جانب بھارتی عوام کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سفر اس بار صرف میچز تک ہی محدود رہا، بھارتی ٹیم کو ابتدائی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد بھارتی ٹیم ایونٹ میں سمھل نہ سکی۔ اس دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور مسلمان فاسٹ باولر محمد شامی کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا، یہاں تک کہ کم ظرف لوگوں نے کپتان ویرت کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں تک دیں۔ جسے ناصرف دنیا بھر میں موجود ویرات کوہلی کے مداحوں بلکہ کرکٹ سے محبت کرنے والوں نے مذمت کی۔

Image Source: Facebook

اس ہی سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی عوام کو پیغام دیا، جس میں وہ لکھتی ہیں کہ ’’ہیلو انڈیا براہ مہربانی پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں۔ یہ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں ہے۔

Bushra Ansari Urges Maulana Tariq Jameel To Speak Over The Ongoing Issues
Image Source: Instagram

بشریٰ انصاری نے مزید لکھا کرکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں وہ کوئی روبوٹ نہیں ہیں۔ لہذا مہربانی کرکے انہیں اپنے ملک میں فراخدلی کے ساتھ خوش آمدید کہیں اور ان کا خیر مقدم کریں۔

واضح رہے رواں برس کے ورلڈکپ میں بھارت کی ٹیم کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا جا رہا تھا، لیکن ابتداء دو میچز میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم اگر مگر کی صورتحال میں پھنس چکی تھی اور آخر میں پھر ایونٹ سے ہی باہر ہوگئی۔ جس پر بھارت میں موجود کرکٹ شائقین نے اس پرفارمنس کا ذمہ دار آئی پی ایل کو قرار دیا تھا، ٹوئیٹر پر آئی پی ایل پر پابندی کا ھیش ٹیگ بھی کئی روز تک ٹرینڈنگ میں رہا تھا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم آج سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کا مقابلہ کرے گی، پاکستان ٹیم اب تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا اب تک کا یہ پانچواں سیمی فائنل ہے، اس سے پہلے گرین شرٹس دو بار کامیاب رہے ہیں اور دو بار اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جہاں اپنی بہترین پرفارمنس اور کپتانی سے پوری قوم کے دل جیتے ہیں وہیں ایک بار پھر سے عالمی چیمپئن بننے کی امیدوں کو پڑھا دیا ہے۔ البتہ یہاں یہ بات بہت ہی لوگوں کو معلوم ہوگی کہ باصلاحیت نوجوان بلے باز ان دنوں ایک جذباتی جدوجہد کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں، کیونکہ ابتدائی میچ کے دنوں میں ان کی والدہ اسپتال میں زیر علاج تھیں اور جب پاک بھارت میچ تھا، اس وقت ان کی والدہ وینٹیلیٹر پر تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format