پاکستان کی جیت پر بھارت میں آتشبازی، گمبھیر اور سہواگ تلملا اٹھے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد جہاں پاکستان میں جیت کا بھرپور جشن منایا گیا وہیں نئی دہلی سمیت بھارت کے بھی مختلف شہروں میں پاکستان کی جیت کا جشن منایا گیا۔ جس پر سابق بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر سیخ پا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دبئی کے دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے تاریخ ساز شکست دے دی۔ جس کے بعد پاکستان کی ہر گلیوں کوچوں جیت کا والہانہ جشن منایا گیا، تاہم ایسے ہی کچھ مناظر بھارت میں بھی دیکھے گئے اور درالحکومت دہلی کے علاقے سیما پوری سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پاکستان کی جیت پر آتشبازی اور پٹاخے پھوڑے گئے۔

Image Source: Twitter

بھارت میں پاکستان کی جیت پر مختلف شہروں میں آتشبازی اور پٹاخے پھوڑے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل، جس پر ناصرف انتہاء پسند ہندوئوں نے بےقصور مسلمانوں پر زہر اگلا وہیں سابق بھارتی کرکٹر بھی سوشل میڈیا پر زہر اگلتے دِکھائی دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے لکھا کہ دیوالی پر پٹاخوں پر پابندی پے، لیکن حال ہی میں پاکستان کی فتح پر ملک کے کچھ حصوں میں پٹاخے پھوڑے گئے۔

وریندر سہواگ نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ اچھا یہ لوگ تو کرکٹ کا جشن منارہے ہوں گے، تو دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کا کیا نقصان ہے؟ یہ سب ڈھونگ کیوں؟ سارا گیان دیوالی پر ہی یاد آتا ہے۔

دوسری جانب ایک اور سابق بھارتی بلے باز اور بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا اور لکھا جو لوگ پاکستان کی جیت پر پٹاخے پھوڑ رہے ہیں، وہ بھارتی نہیں ہوسکتے ہیں۔ ہم اپنے لڑکوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہی نہیں اس دوران پاکستان سے بدترین شکست سے دوچار اور غصے سے آگ بگولا بھارتی شائقین نے ایک بار پھر سے چھوٹی سوچ کی عکاسی کی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے، انہیں غدار جیسے القابات سے پکارا گیا۔ کل سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک سرگرم مہم جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز دبئی کے دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارت نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، جبکہ جواب میں پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے اٹھارویں اوور میں باآسانی کرلیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کھلاڑی میچ ہارنے کے بعد معافیاں مانگا کرتے تھے، شاہد آفریدی

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 79 کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 68 رنز کی ناٹ آؤٹ خوبصورت اننگز کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہول کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ جس پر انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس طرح پاکستانی ٹیم کے 27 سالہ کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف زبردست اور شاندار جیت حاصل کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان بن گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی شاندار فتح، ‘موقع موقع‘ کا راگ الاپنے والے بھارتیوں کو چپ لگ گئی

پاکستانی ٹیم کی اس تاریخی فتح پر دبئی اسٹیڈیم میں موجود  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد فرط جذبات سے روپڑے۔ وہ پاکستان کی فتح اور اپنے بیٹے کی شاندار کارکردگی پر جذبات پر قابو نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان پہلی بار 10 وکٹ سے میچ جیتا اور بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی بار 10 وکٹ سے کوئی ٹی ٹوئنٹی ہاری ہے۔ پاکستانی ٹیم نے عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنالیا جو عرصہ تک شائقین کو یاد رہے گی۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری وقت میں پاکستان کے ساتھ سیریز منسوخ کردی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago