پاکستان مدرسہ طالب علموں کی سائنسی میدان میں بڑی کامیابی


0

“ٹیکنوفیسٹ” نامی ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی اینڈ اسپیس فیسٹول 2020، جس کا انعقاد ترکی میں رواں برس ستمبر کے مہینے کی 22 سے 27 تاریخ تک ہوگا۔ اس فیسٹول کا انعقاد ترکی میں سرکاری سطح پر ہوتا ہے۔ رواں برس ہونے والا “ٹیکنو فیسٹ’ نامی ایرو اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹول رپبلک آف ترکی کی وزارت صنعت اور ٹیکنالوجی کے زیر صدارت منعقد کیا جارہا ہے جبکہ ساتھ ہی اس فیسٹیول میں ترکش ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن (ٹی3) کا بھی ایک اہم کردار اشتراکی کردار ہے۔ اس فیسٹول کا کو کرانے کا مقصد ترکی کو اپنے اہم سائنسی اداروں کی مدد سے ایک ٹیکنالوجی پروڈیوسنگ سوسائٹی کی طرف لیکر جانا. ہے اور ترکی کو سائنس کے شعبے میں مزید ترکی دلوانے کا عزم ہے۔

یہ فیسٹول محض صرف اور صرف ترکی کے طالب علموں یا ترکی کے ایجوکیشنل انسٹیٹوٹ کے لئے ہی مختص نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے لوگوں کے لئے ہیں کہ وہ ناصرف یہاں پر شرکت کرسکتے ہیں بلکہ وہ اس میں حصہ بھی لیں سکتے ہیں اور اپنی نئی نئی جدید سائنسی تجرباتی چیزوں کی رونمائی بھی کرسکتے ہیں۔

اس “ٹیکنو فیسٹ 2020” فیسٹول کے حوالے سے پاکستان کے لئے نہایت ایک بڑی اور خوشخبری کی خبر بھی منسلک ہے کیونکہ پاکستانی مدرسہ بیت السلام تلہ گنگ کی ٹیم کی جانب سے اس فیسٹول کے فائنل روانڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا گیا ہے۔

مدرسہ تلہ گنگ کی ٹیم چار طالب علموں پر مشتمل ہے، جنہوں نے ٹیکنوفیسٹ 2020 کی پروجیکٹ ڈیٹیل رپورٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں یعنی ٹاپ پوزیشن تلہ گنگ کی ٹیم نے حاصل کی ہے۔ اس ٹیکنوفیسٹ کا ایک طریقہ کار ہے جس کے تحت پہلے پروجیکٹ کی ایک ڈیٹیل رپورٹ بھیجی جاتی ہے اس میں سلیکشن ہونے پر ستمبر میں ہونے والے فائنل راؤنڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان ٹیم نے اس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کررکھی ہے ،جبکہ ان کو ٹیکنالوجی فور ہیومینیٹی یعنی انسانیت کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

اس ٹیکنوفیسٹ کے مقابلے میں کل 23 کیٹگریز شامل ہیں جن میں بائیو ٹیکنالوجی، انوویشن، ایگری کلچرل ٹیکنالوجی، اینوائرمنٹ اور اینرجی ٹیکنالوجیز، انٹیلجنٹ ٹرانسپورٹیشن، ایجوکیشنل ٹیکنالوجیز ہیلی کاپٹر ڈیزائن، جیٹ اینجن ڈیزائن وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔

جبکہ بیت السلام تلہ گنگ نے اس قبل بھی پاکستان میں کئی دیگر مقابلوں میں شرکت کی اور کامیابیاں بھی حاصل کرچکے ہیں جس میں ٹیکسلا یونیورسٹی کا آئی ٹیک کمپٹیشن اور غلام اسحاق خان یونیورسٹی کا مقابلہ سرفہرست ہے۔

مدرسہ طالب علموں کی جانب سے اس طرح کی کامیابی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف محنت نے آج ناصرف پوری قوم کے لوگوں کے سرفخر سے بلند کردئے ہیں جبکہ مدارس کے حوالے سے منفی سوچ رکھنے والوں لوگوں کے آگے بھی آج ایک سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔ ہمارے معاشرے کی بدقسمتی ہے ایک دو واقعات کی بنیاد پر ہم لوگوں کو منفی چیزوں سے منسلک کردیتے ہیں لیکن اس ہی معاشرے بیت السلام تلہ گنگ جیسے مدارس کا کردار بھی اپنی مثال آپ ہے۔ آج شاید بین الاقوامی مقابلے میں جیتنے پر پزیرائی مل رہی ہے تاہم یہاں کے طالب علم پاکستان میں ہونے والے بڑے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں تاہم آج بہت ہی کم لوگ اس بات کو جانتے ہونگے۔ ہمیں اس طرح کی مزید خبروں کو آگے لانا چاہیے زیادہ سے زیادہ تاکہ دیگر مدارس بھی اس جانب آگے بڑھیں۔

فلحال بیت اسلام تلہ گنگ پاکستان میں دو مقام پر قائم ایک کراچی میں اور دوسری صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بیت السلام تلہ گنگ کے طالب علموں کو خوب شاباشی اور مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔ حال میں شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہنے والے حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی ان طالب علموں کو خوب مبارکباد دی جارہی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format