پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ حافظ قرآن کھلاڑی کونسے ہیں؟


0

یوں تو پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے تاہم مقبولیت کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو اس سرزمین پر کرکٹ کے کھیل کا کوئی ثانی دور دور تک نظر نہیں آتا ہے۔ یہاں صرف کھیل کے میدانوں پر ہی نہیں بلکہ ہر گلی، چوک پر کرکٹ کھیلتے بچے اور نوجوان نظر آئیں گے۔

ساتھ ہی لوگ یہاں صرف کرکٹ کو کھلنا ہی نہیں بلکہ دیکھنا بھی بےحد پسند کرتے ہیں۔ اگر کوئی بڑا ایونٹ ہو تو اس دن سڑکوں اور شاہراہوں پر سناٹے کا سماء ہوتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ہمارے اگر ملک کی بات کی جائے تو یہاں کرکٹ کو ناصرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ کرکٹرز یہاں پر شوبز ستاروں سے زیادہ مقبولیت رکھتے ہیں۔ کسی بھی بچے یا نوجوان سے آپ پوچھ لیں کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا پسند کریں گے یقینا بیشتر کا جواب کسی کرکٹر کا نام ہے۔

جہاں ایک طرف قبولیت ہے وہیں دوسری طرف کرکٹ پرستار اپنی قومی ٹیم اور قومی کھلاڑیوں کے حوالے سے بہت کچھ جاننے میں بھی بےحد دلچسپ بھی رکھتے ہیں۔

اس ہی سلسلے میں آج ہم ایک منفرد اور زبردست معلومات فراہم کریں گے جس میں بتائیں گے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجودہ ایسے کونسے خوش نصیب کھلاڑی ہیں جو حافظ قرآن ہیں۔

سرفراز احمد


سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد جہاں وہ اس اعتبار سے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان کو اپنی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتوائی وہیں وہ ان چند خوش نصیب پاکستانی کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے مقدس کلام قرآن مجید کو حفظ یعنی اپنے دل میں بھی سمایا ہوا ہے۔

محمد حفیظ


سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھلنے والے کھلاڑی محمد حفیظ یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ محمد حفیظ اس وقت موجودہ ٹیم میں ناصرف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ ان کی بہترین پرفارمنس کے باعث پاکستان نے کئی بین الاقوامی میچز میں شاندار کامیابی بھی سمیٹی ہے۔
یہاں پر شاید یہ بات جان کر آپ کو حیرانگی ہوگی کہ محمد حفیظ کا شمار بھی پاکستانی چند خوش نصیب ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی مقدس ترین کتاب قرآن شریف کو اپنے سینے میں سمایا ہوا ہے۔

سعید اجمل


دوسرا کے ماہر اور اپنی انگلیوں کے جادو سے مخالف ٹیموں کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچ پر تگنی کا ناچ نچانے والے سعید اجمل کو آج کون نہیں جانتا۔ سابق آف اسپنر سعید اجمل کا یوں تو کرکٹ کیرئیر کافی مختصر رہا ہے البتہ اس عرصے میں انہوں نے جو نام کمایا وہ بڑے بڑے کھلاڑی طویل کیرئر میں بھی نہ بنا سکے۔

ساتھ ہی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سعید اجمل کا شمار بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے چند ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو حافظ قرآن ہیں۔

محمد رضوان


پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان محمد رضوان کا شمار پاکستان کے جہاں بہترین باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹسمین میں ہوتا ہے وہیں ان کے حوالے سے ایک چیز جو کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ بھی ایک حافظ قرآن مجید ہیں۔
یعنی اگر غور کیا جائے تو اس وقت موجودہ کرکٹ ٹیم سے منسلک دونوں وکٹ کیپرز نے اللہ تعالیٰ کی مقدس ترین کتاب کو اپنے سینے میں سمایا ہوا ہے۔

سعد نسیم

لاہور سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر سعد نسیم جو پاکستان کرکٹ ٹیم کی 3 ون ڈیز اور 3 ٹی ٹونٹی میچز میں نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔ سعد نسیم کا شمار بھی ان پاکستانی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں اللہ تعالیٰ کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کو اپنے سینے میں سمایا ہوا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *