فاسٹ بولر حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے


0

اتوار کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پلیئرز ڈرافٹ کے انعقاد کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران تیز گیند باز حسن علی صحافی کے سوال پر سیخ پا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل سے پاکستان کے باہر ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ پاکستان کی شکست کے بعد کرکٹر کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لہذا پریس کانفرنس کے دوران تیز گیند باز میڈیا سے سوال و جواب کے دوران بےحد محتاط نظر آئے۔

Image Source: Facebook

اتوار کو پاکستان سپر لیگ 2021 کے پلیئرز ڈرافٹ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے حسن علی ایک رپورٹر کے ساتھ گرما گرم بحث میں الجھ پڑے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر نے بہت سے سوالات کے جوابات دیے تاہم انہوں نے خاص رپورٹر کو جواب دینے سے گریز کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ حسن علی نے ایک صحافی کا سوال ختم ہونے سے پہلے ہی روک دیا اور کہا”اگلا سوال پلیز،” جس پر صحافی نے کہا کہ “براہ کرم پہلے سوال سنیں اور پھر اپنا جواب دیں،”۔

جس پر حسن علی نے دہرایا “اگلا سوال، پلیز،”،فاسٹ باؤلر بظاہر رپورٹر سے ناراض دکھائی دیئے۔ رپورٹر نے استدلال کیا کہ ’’پہلے پورا سوال سن لیں،‘‘ جس پر کرکٹر نے کہا، ’’میں آپ کو جواب نہیں دینا چاہتا ہوں۔‘‘

Image Source: Dawm

اس موقع پر پیسر کے رویے سے مایوس ہو کر رپورٹر نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ برتاؤ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

جس پر حسن علی غصہ ہوگئے اور کہا کہ “پہلے آپ ٹویٹر پر اچھی چیزیں لکھیں، پھر میں جواب دوں گا۔ ٹھیک ہے؟ آپ کو کسی کے ساتھ پرسنل نہیں ہونا چاہئے۔ جیسا کہ پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) آپ کو (سوال پوچھنے سے) نہیں روک سکتا، کم از کم یہ ہمارا حق ہے کہ جواب دیں یا نہیں،‘‘۔

ستائس سالہ نوجوان فاسٹ بولر حسن علی غصے میں سیخ پا ہوئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر عہدیداروں نے ان کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ سوال پوچھنے والے رپورٹر انس سعید تھے، جنہوں نے سال کے شروع میں ٹویٹر پر حسن علی کو کوویڈ 19 پروٹوکول پر عمل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شئیر کردہ پیغام میں انس سعید نے لکھا تھا کہ “بس یہ بتانا تھا پروٹوکول کے مطابق سفر کے دوران ماسک لگانا ضروری ہے، نیچے اتارنے والوں کو جرمانہ بھی ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے حسن علی کی ایک فلائٹ میں اپنے ساتھی ساتھیوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا۔

اس کلپ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حسن علی نے لکھا تھا کہ : “براہ کرم پرانی ویڈیوز سے ڈرامہ نہ بنائیں۔ پہلے اپنے حقائق کو چیک کریں۔ نقلی مسالہ ڈالنے لی ضرورت نہیں ہے ، آپ سے بہتر کی امید ہے۔

واضح رہے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔ انہوں نے آخری اوور میں شاہین آفریدی پر لگاتار تین چھکے لگائے اور اپنی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔

مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں شکست کے باوجود عوام کا ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد

میچ میں مشکل صورتحال میں جب پاکستان کو کم بیک کا موقع ملا، تو فاسٹ بولر حسن علی نے شاہین آفریدی کے گیند پر مڈ وکٹ پر میتھیو ویڈ کا کینچ گرا کر تمام امیدوں کو چکنا چور کر دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *