گمنام بزرگ ہیرو نے مجبور رکشہ ڈرائیوروں کے رکشہ میں مفت یپٹرول ڈلوا دیا، ویڈیو وائرل

روشینوں کے شہر کراچی کے لوگ فراخدل ہیں اور دوسروں کی مدد کے لئے پیش پیش رہتے ہیں۔ چاہے لاک ڈاؤن ہو، تیز طوفانی بارشیں یا پھر کوئی اور مشکل خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شہر قائد کے لوگ دوسروں کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے آتے ہیں۔ حالیہ دونوں میں ملک میں پیٹرول مہنگا ہونے پر شہریوں نے خود ایک دوسرے کی مدد کرنا شروع کردی، ایسے میں ایک بزرگ شہری نےدرجنوں لوگوں کوگاڑیوں میں مفت پیٹرول ڈلواکر پورے شہر کر حیران کردیا۔

Image Source : Screengrab

یہ بزرگ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے پیٹرول پمپ پر پہنچے، ان کے ہاتھ میں ایک پرچہ تھا جس پر 1 سے 90 تک نمبر درج تھے، بزرگ شہری نے پمپ انتظامیہ کو کہا اب جسکا کہوں اس سے پیٹرول کے پیسے مت لینا۔ ایک ایک کرکے پرچے سے نمبر کاٹتے گئے اور 90 کے قریب غریب رکشہ اور بائیک سواروں میں فی کس 700 روپے کا پیٹرول ڈلواکر رقم کی ادائیگی اپنی جیب سے کی۔ شہریوں نے بزرگ کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس پر بھی لوگوں کو منع کرتے رہے، یہ گمنام شہری کون تھے اس حوالے سے معلوم نہ ہوسکا لیکن ان کے اس عمل نے پورے شہر میں  دھوم مچادی ہے۔

Image Source: Screengrab

اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 230 روپے سے بھی تجاوز کرچکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 230 روپے ہوئی ہے جس سے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،آٹا، چینی، گھی، دال، چاول سمیت تمام ضروریات زندگی کی چیز آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ تاہم، کراچی کے عوام میں پیٹرول مفت تقسیم کرنے کے اس عمل سے اس بزرگ شہری نے ایک مثال قائم کردی ہے کہ اگر صاحب استطاعت لوگ دوسروں کی مدد کے لئے آگے آئیں تو ہم ملکر ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

ان بزرگ کے علاوہ شہر قائد کے ہی علاقے گلشن اقبال سے تعلق رکھنے والے شارق خٹک نامی نوجوان بھی اپنی رحم دلی کی عادت کے باعث مشہور ہوگیا ہے۔ اس نوجوان کی تنخواہ اتنی زیادہ نہیں مگر وہ ہر ہفتے پانچ سے 6 لیٹر پیٹرول چھوٹی بوتلوں میں بھر کر رکھتا ہیں اور جیسے ہی راستے میں کوئی مجبور شخص نظر آتا ہے اُس کو دیدیتے ہیں۔ شارق نے یہ کام کرنے کی شروعات اس وقت کی کہ جب انہوں نے ایک دن دفتر سے واپس آتے ہوئے ایک پُل پر فیملی دیکھی، جس کی موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا تھا اور ٹنکی پر انکل دو بچے بٹھا کر چلارہے تھے جبکہ خاتون پیچھے پیدل پیدل آرہی تھیں، اس کے بعد انہوں نے پیٹرول تقسیم کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ توانائی کے بحران نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہواہےاور پاکستان سمیت یورپی ممالک کو بھی بجلی کی قلت کا سامنا ہے اور وہاں بھی توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی عوام پہلے ہی روزمرہ اکھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان تھیں کہ ان پر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ان پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

حالات کا تقاضا ہے کہ مہنگائی کا جتنا بوجھ عوام پر منتقل کیا جارہاہے اتنا ہی بوجھ سرکاری اشرافیہ پر بھی منتقل کیا جائے تاکہ حقیقتاً یہ فرق نظر آئے کہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میرٹ پر مبنی ہیں اور ملکی مسائل کے حل کے لئے ہیں نہ کہ صرف عوام کو کچلنے کیلئے۔ اگر حکومت کو بچت کرنا مقصود ہے تو عوام کے ساتھ سرکاری عہدیداروں کو بھی پابند کرے کہ وسائل کا بے دریغ اور غلط استعمال بند کریں اور جتنی بچت ممکن ہو کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago