
ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول ستارے نور حسن اور صنم چوہدری کی آن ائیر اور آف ائیر کیمسٹری کافی اچھی سمجھی جاتی تھی اور ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی زیر گردش رہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور انہوں نے شادی کرلی ہے تاہم اب نور حسن نے ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور صنم صرف اچھے دوست ہیں۔
اداکار نور حسن نے منشا پاشا کہ ساتھ احسن خان کے شو “ٹائم آؤٹ ود احسن خان “ میں شرکت کی ، جس میں احسن خان نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کا سب سے مشہور اسکینڈل کون سا ہے؟ سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ، “صنم چوہدری کے ساتھ جس میں کہا گیا کہ ہم شادی شدہ ہیں”۔ نور حسن نے اس پروگرام میں صنم چوہدری کے ساتھ اپنے تمام افیئرز کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ اور صنم واقعی اچھے دوست ہیں۔

نور حسن کے اس اعتراف کے بعد سے اس پروگرام کی متعدد کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین میں نور حسن اور صنم چوہدری کے درمیان افیئر کی باتیں زیر موضوع بنی ہوئی ہیں۔
اس مقبول جوڑی نے 2015 میں ڈرامہ سیریل ’’تیرے میرے بیچ‘‘میں پہلی بار اکٹھے کام کیا اور اس ڈرامے کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے کے ساتھ ان کی دوستی کا آغاز بھی ہوا اور ان کی محبت کے بارے میں بے شمار افواہیں گردش کرتی رہیں بلکہ بعض لوگوں نے تو یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ شادی کرنے والے ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ کچھ عرصہ بعد 2018 میں ان کی فلم’’جیک پاٹ‘‘ریلیز ہوئی ہے تو ان افواہوں نے پھر سر اٹھایا ہے جس پر دونوں نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی بات نہیں۔

بعد ازاں، نومبر 2019 میں صنم چوہدری نے بہت خاموشی سے دیرینہ دوست گلوکار و میوزک پروڈیوسر سومی چوہان سے شادی کرلی اور امریکہ منتقل ہوگئیں۔ صنم کی اچانک شادی پر شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی تھی۔ جبکہ اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام پر نکاح کی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود تھیں۔ 2020 میں اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی اطلاع بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی۔ جس پر مداحوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ صنم امریکہ میں مقیم ہیں اور شادی کے بعد سے اسکرین سے دور ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں جب انہوں نے اپنی لینسز کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر نامناسب کمنٹ کرنے والے ایک صارف کو ان کے شوہر نے کرارا جواب دیا تھا۔
تاہم ، حال ہی میں صنم نے مذہبی زندگی کا آغاز کر دیا اور شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصویریں ہٹادیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے میرے خاندان نے اللہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے یہ بہت پرمسرت ہے، شکریہ۔ اداکارہ نے اکاؤنٹ میں اپنا بائیو بھی تبدیل کرکے ایک مسلمان ماں جو اسلام سیکھ رہی ہے کر دیا ہے۔
صنم چوہدری جو کہ اداکارہ زیب چوہدری کی چھوٹی بہن ہیں ، ڈرامہ سیریل ‘آسمانوں پہ لکھا’، ‘بھول’، ‘گھر تتلی کا پر’ اور ‘میر آبرو’ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
0 Comments