ہمایوں سعید کا رومانوی کردار، نور بخاری کی تنقید پر شینرا اکرم کا جواب


0

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ، ماڈل اور میزبان نور بخاری کی ہمایوں سعید کی ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے رومانوی رول کرنے پر پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں وہ فلم لندن نہیں جاؤں گا دیکھ رہی تھیں۔ انہوں نے ہدایت کاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “ندیم بیگ نے بہت اچھی شوٹنگ کی ہے، سینماٹوگرافی بہترین ہے، لیکن افسوس محبت کی کہانی”؟

Image Source: Instagram

اس موقع پر نور بخاری نے پوسٹ میں کمزور کہانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “ہمایوں سعید کو زمانے کے ساتھ نہیں چلنا کیونکہ اس دور میں محبت نہیں ہوتی، کہانی بہت کمزور ہے، اب میچور کردار ادا کریں، بس ہضم کرنا مشکل ہے”۔

Image Source: Screengrab

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے ہمایوں سعید کے لیے محبت اور عزت کا پیغام لکھتے ہوئے لکھا کہ “وہ باصلاحیت اداکار ہیں اور وہ رومانوی کرداروں کے علاوہ بھی بہت سارے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے آخر میں ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی تعریف بھی کی اور لکھا کہ انہیں فلم پسند آئی”۔

Image Source: Screengrab
Image Source : Pakistanmanzildotcom

سابقہ اداکارہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد جہاں بہت سارے مداحوں نے ان کی تعریف کی اور ان کا ساتھ دیا وہیں پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شینرا اکرم نے اس پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “بہت سے لوگوں کو ان کی سچی محبت نہیں ملتی یا پھر وہ اس کی تلاش میں ہیں۔ دنیا میں بہت سے غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ ہیں، ان کو مسترد نہ کریں، ان کی محبت پانے کی سچی کہانی ہے”۔

Image Source: Screengrab

فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا‘ کو عید الاضحٰی پر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہیں رومانوی ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کے ٹرائی اینگل پیار کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کو خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے جبکہ ندیم بیگ اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔ یہ فلم ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی رومانوی فلم ’پنجاب نہیں جاوٗں گی‘ کا سیکوئل نہیں بلکہ یہ ایک مختلف فلم ہے تاہم دونوں کے موضوع ملتے جلتے ہیں۔

مزید پڑھیں: احسن اور منال نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، سابقہ اداکارہ نور بخاری

فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد اور صبا حمید بھی شامل ہیں اور فلم میں متعدد پنجابی رومانوی گانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ لندن اور ترکی کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی تھی اور ہمایوں سعید کو پنجابی نسل کے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اچھی کمائی کی اور اس نے بزنس میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سابقہ اداکارہ نور بخاری اور زویا ناصر سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

خیال رہے کہ ماضی میں نور بخاری نہ صرف ٹی وی ڈراموں بلکہ فلموں میں کام کرتی رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ٹی وی کے کئی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔ سابقہ اداکارہ کو ان کی چار شادیوں اور ناکام ازدواجی زندگی کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے۔ 2018 میں انہوں نےاپنے سابق شوہر عون چوہدری سے پانچویں بار شادی کی ہے ۔عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں اور عمران خان سے ان کی شیرینی قربت اور وفاداری رہی تھی۔ عون چوہدری سے دوسری شادی کے بعد 2019 میں نور کی بیٹی بھی ہوئی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *