ملالہ یوسفزئی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

عالمی نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ ملالہ نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی اطلاع دی اور اپنے زندگی کے اس اہم دن کی چند تصویریں شیئر کیں، جن میں سے ایک میں ان کے شوہر عصر ملک کو نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تقریبِ نکاح میں ملالہ نے پنک کلر کا قمیض شلوار پہنا جبکہ دولہا نے تھری پیس سوٹ ،جس کی ٹائی دلہن کے جوڑے سے ہم رنگ یعنی پنک ہے۔

Image Source: Instagram

اپنی پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔ ملالہ نے یہ بھی لکھا کہ ہم آئندہ کے سفر کے لیے ایک ساتھ چلنے کے لیے پرُجوش ہیں۔

ملالہ نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ نکاح کی تقریب برمنگھم میں ان کے گھر پر ہی ہوئی جس میں دونوں کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے بھی اپنی بیٹی کی نکاح کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ملالہ یوسفزئی کی ٹوئٹ کے بعد ان کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے انہیں اور ان کے شوہر عصر ملک کو ٹوئٹ کر کے دعائیہ کلمات سے نوازا۔

خیال رہے کہ ملالہ کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے جنرل منیجر آپریشنز ہیں۔ انہوں نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا اور اس سے قبل وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے آپریشنل منیجر تھے۔ اس کے علاوہ وہ پلیئرز منیجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے رہے ہیں۔ انہوں نے 2012 میں لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمس) سے معاشیات اور سیاسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔

Image Source: Instagram

ہالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ملالہ اور عصر ملک کب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں تاہم، ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں جون 2019 سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں کیونکہ عصر ملک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک گروپ سیلفی شیئر کی تھی۔ چونکہ ملالہ کرکٹ کی بڑی مداح ہیں اور وہ اپنے متعدد انٹرویوز میں وہ اس کا اظہار بھی کرتی رہی ہیں اس لئے عصر ملک سے ان کی قربت کی ایک وجہ کرکٹ بھی ہے۔ یہ دونوں پاکستان اور پی ایس ایل کے میچز میں بھی ایک ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملالہ یوسفزئی کی 24 ویں سالگرہ بھی دونوں نے ایک ساتھ منائی تھی۔

ملالہ چند مہینے قبل اس وقت تنازعے میں گھر گئی تھیں، جب انہوں نے ایک برطانوی جریدے ووگ کو انٹرویو میں کہا تھاکہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ اگر آپ کسی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ دو ساتھیوں (پارٹنرز) کے طور پر کیوں نہیں رہ سکتے؟‘ ملالہ یوسف زئی کے برطانوی فیشن میگزین ووگ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شادی کے حوالے سے کیے گئے تبصرے نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہے۔ تاہم ان کے والد ضیاء الدین یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ملالہ کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور انہوں نے اس بیان کی تردید کردی تھی۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی 12 جولائی 1997 کو سوات کے علاقے منگورہ میں پیدا ہوئیں۔ 9 اکتوبر 2012 کو اسکول سے واپسی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئیں،انہیں علاج کے لئے پہلے پشاور اور بعد ازاں برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا۔ 12 جولائی 2013 کو اپنی سالگرہ کے دن ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا۔ انہیں 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام ملا جبکہ ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ملالہ نے گزشتہ سال آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago