بھارتی میڈیا ارشد ندیم کے خلاف پروپیگنڈا بند کرے،نیرج چوپڑا

بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا کی ٹوکیو اولمپکس 2021 میں جیولن (نیزہ) پھینکنے کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے کی وجہ سے مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں ان کے دیئے گئے ایک انٹرویو کے بعد سے انڈین سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اولمپکس ٹوکیو کے جیولن مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کے جیولن کو خراب کرنے یا اسے چرانے کی کوشش کی تھی۔

تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھارتی اتھلیٹ نیرج چوپڑا کا بیان منظر عام پر آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فائنل میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم سے جیولن لے کر پھینکنے کو اتنا بڑا مسئلہ نہ بنایا جائے اور میڈیا میری بات کو توڑ مروڑ کر غلط انداز میں پیش کرنا بند کرے۔

Image Source: Gulf News

تفصیلات کے مطابق بھارتی اتھلیٹ کی جیولن پر یہ پروپیگینڈا اس بات سے شروع ہوا کہ جب نیرج چوپڑا نے ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں فائنل شروع ہونے سے پہلے اپنے جیولن کو ڈھونڈ رہا تھا کہ وہ مجھے پاکستانی کھلاڑی کے پاس نظر آیا۔ میں نے اس سے کہا کہ بھائی یہ جیولین مجھے دے دو ، یہ میرا ہے! مجھے اس کو پھینکنا ہے ‘ تو اس نے مجھے جیولن واپس دے دیا۔ اسی لیے آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے اپنا پہلا تھرو جلدی سے لیا۔

Image Source: AFP

لیکن سنسنی پھیلانے والے بھارتی میڈیا نے نیرج چوپڑا کی اس سیدھی سادی بات کو توڑ مروڑ کر ایک الگ ہی رنگ میں پیش کردیا اور ارشد ندیم کے خلاف پروپیگینڈا شروع ہوگیا۔

تاہم بھارتی میڈیا کو لگام ڈالنے کے لیے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیرج چوپڑا نے ایک وڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ اٹھ رہا ہے کہ میں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اپنی باری پر نیزہ پھینکنے سے پہلے میں نے ارشد ندیم سے نیزہ لے کر پھینکا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت سیدھی سی بات ہے، ہم اپنے ذاتی نیزوں کے علاوہ ساتھی کھلاڑیوں سے نیزہ لے کر بھی پھینک سکتے ہیں، جس کی ہمیں اجازت ہوتی ہے، یہ اصول ہے۔

نیرج چوپڑا نے مزید کہا کہ اس میں کوئی بات غلط نہیں ہے کہ ارشد ندیم اپنی تھرو کے لیے نیزہ تیار کر رہا تھا تو میں نے اس سے نیزہ تھرو کے لیے مانگا، مجھے کافی دکھ ہے کہ اس بات کو سب اتنا بڑا مسئلہ بنا رہے ہیں، میری گزارش ہے کہ ایسا نہ کریں، ہم سب کھلاڑی مل جل کر رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ میری گزارش ہے کہ میرا نام لے کر آپ سب پراپیگینڈہ نہ کریں، کھیل ہمیں یکجہتی اور اتحاد سکھاتا ہے، مجھے لوگوں کے تبصرے پڑھ کر انتہائی مایوسی ہوئی۔

خیال رہے کہ فخر پاکستان ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا اور پانچویں پوزیشن حاصل کی جب کہ جیولین تھرو کے مقابلے میں بھارتی نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیتا۔ دونوں ایتھلیٹس ہم عمر سہی، دونوں کا تعلق پڑوسی ملکوں سے سہی، لیکن دونوں کو ملنے والی سہولیات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی نیرج چوپڑا نے جرمن کوچ کی خدمات حاصل کیں ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ان کی جسمانی تربیت کے لئے بائیو مکینکس کے ماہر کی بھی خدمات بھی دستیاب تھیں۔

مزید پڑھیں: قومی ہیرو میڈل نہ جیتنے پر آبدیدہ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال

بھارتی میڈیا کے مطابق اولمپکس سے ایک سال قبل جیولن تھروور پر 1 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپے خرچ کئے گئے جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 3 کروڑ سے بھی زائد ہے۔ اولمپکس سے قبل نیرج چوپڑا نے سوئیڈین میں ٹریننگ کی جبکہ 5 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھی حصہ لیا، جس سے ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوا۔

نیرج چوپڑا کے برعکس پاکستان کے ارشد ندیم اولمپکس سے قبل صرف ایک ایونٹ کھیل سکے، انہیں گزشتہ برس چین ٹریننگ کیلئے بھیجا گیا تھا لیکن کووڈ کی وجہ سے انہیں واپس آنا پڑا۔ اس سال انہیں مختصر مدت کے لئے ترکی ضرور بھیجا گیا، جہاں انہوں نے 2 ہفتے قازقستان کے کوچ کی زیر نگرانی ٹریننگ کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

11 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago