اداکار نئیر اعجاز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر خاتون نے تھپڑ کیوں مارا؟


0

اداکار نیئر اعجاز کے نام سے آج کون واقف نہیں ہے، ان کا شمار تجربہ کات اور سینئر فنکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے نوے کی دہائی میں پاکستان شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستان ٹیلیوژن میں اداکاری سے کیا۔ بعدازاں انہوں نے پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، کئی مشہور ڈرامہ سیریل اور فلموں میں اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم حال ہی میں اداکار کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے، کہ انہیں کچھ عرصہ قبل ایک خاتون نے ائیرپورٹ پر تھپڑ کیوں مارا تھا؟

تفصیلات کے مطابق اداکار نئیر اعجاز نے کئی فلمیں اور ڈرامے کئے، جس میں انہوں نے مختلف طرز کے کردار ادا کئے، فلم نامعلوم افراد 2 میں ایک شیطان صف عرب شیخ، دی سسٹم میں برے سیاستدان، ایکٹر ان لاء میں حقوق نسواں کے مخالف وکیل اور طیفہ ان ٹرابل میں دیک انتہائی برے باس کا کردار ادا کیا تھا۔ اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو انہوں نے عموماً فلموں اور ڈراموں میں منفی کردار ادا کئے ہیں۔

Image Source: Facebook

اس ہی سلسلے میں حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکار نئیر اعجاز نے اپنے ایک ایسے کردار کو کرنے کا ذکر کیا جس میں وہ شیو کرتے ہوئے گانا گا رہے ہیں۔ اس دوران ، بحیثیت کردار وہ اپنی بیوی کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ اس کے دوست کے ساتھ بیوی کا افیئر ہے۔ چنانچہ وہ غصے کی حالت میں بلیڈ سے اپنی بیوی کا چہرہ کاٹ دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار شفقت چیمہ شوٹنگ کے دوران حادثے کو بیان کرتے ہوئے رو پڑے

نامعلوم افراد اسٹار نے بتایا کہ وہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، کہ ایک خاتون ان کے پاس آئی اور انہیں کھڑے ہونے کو کہا۔ جیسے ہی وہ کھڑا ہوا ، اس نے اس کے چہرے پر زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔

Image Source: Facebook

اداکار کے مطابق اس اچانک تھپڑ سے حیران رہے گئے، لہذا جب انہوں نے خاتون سے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ہے ان کے ساتھ، تو اس نے بتایا کہ جب ان کے شوہر شیو کررہے ہوتے تھے اور گانا گا رہے ہوتے تھے، تو وہ عموماً ان سے پیچھے کھڑے ہوکر بات کیا کرتے تھے، وہ 30 سال سے ایسا کر رہی تھیں، لیکن اب انہیں ہمیشہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں وہ بلیڈ سے ان کا چہرہ نہ کاٹ دیں۔

اس سے قبل اداکار نئیر اعجاز نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ بعض اوقات لوگوں میں ایک بڑی غلط فہمی موجود ہے کہ فنکاروں کو عام آدمی کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑھتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس میں کچھ حقیقت ہو، لیکن یہ مکمل حقیقت اور سچ نہیں ہے۔ انہوں الزام عائد کیا کہ حکومت ان سے بجلی کی کیا قیمت وصول کر رہی ہے، اور یہ آج ہر شہری کا مسئلہ ہے۔

Image Source: File

یاد رہے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اداکار نئیر اعجاز اور انکے بھائی کی وائرل ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ آپ کچھ کریں، آپ کی بڑی بڑی باتوں نے کچھ نہیں کیا، خدا کے لئے کچھ کریں۔ ہم دو بھائی ساتھ رہتے ہیں، ایک میٹر کا بل 40 ہزار اور دوسرے کا 26 ہزار آیا ہے۔ مطلب ہم گھر میں کیسے اتبی بجلی استعمال کرسکتے ہیں، کیا ہم واپڈا ہاؤس میں رہتے ہیں۔ شرم آنی چاہیے ایسی تبدیلی پر۔

خیال رہے کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کی بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ممبئی میں کام کرنے والی بجلی کی کمپنی اور بل سے کافی نالاں دیکھائی دیئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *