اداکار شفقت چیمہ شوٹنگ کے دوران حادثے کو بیان کرتے ہوئے رو پڑے


0

پاکستان فلم انڈسٹری میں شفقت چیمہ کا شمار پاکستان کے لیجنڈری اداکار اور پروڈیوسر کے طور ہوتا ہے، انہوں نے فلمی دنیا میں منفی کرداروں کو جس خوبصورتی کے ساتھ نبھایا ہے، اس کی آج تک مثالیں دی جاتی ہیں۔ لیکن حال ہی میں شفقت چیمہ بطور مہمان ایک پروگرام میں تشریف لائے، جہاں وہ فلم سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو بیان کرتے ہوئے رو پڑے۔

تین دہائیوں سے زیادہ پر محیط کیریئر کے دوران اداکار شفقت چیمہ نے، وہ کالے چور ، گاڈ فادر ، منڈا بگڑا جئے ، چوریاں سمیت اور بہت سی دوسری بلاک بسٹر فلموں میں اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے ، جن میں خدا اور محب ، ہیر رانجھا ، اور اشک بھی شامل ہیں۔

Image Source: Facebook

اس سلسلے میں اداکار شفقت چیمہ نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا شو ستاروں سے کریں باتیں میں شرکت کی، پروگرام کی میزبان فضاء علی سے گفتگو سے بات چیت کے دوران اداکار کی جانب سے فلم کے سیٹ پر پیش آنے والے ہولناک واقعہ کا احوال بیان کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

اداکار شفقت چیمہ کے مطابق فلم ’’دل سنبھالا نہ جائے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران راول ڈیم میں میرا اور سعود کا ایکشن سین ہو رہا تھا، اس دوران میں اور سعود لڑتے لڑتے پانی میں کودے تو ہم دونوں ہی گہرائی میں پانی میں اندر چلے گئے۔

Image Source: Facebook

لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ اس روز ڈیم میں پانی زیادہ تھا اور مجھے تیرنا نہیں آتا لیکن سعود کو تیرنا آتا تھا، ہم دونوں نے سر پانی سے باہر نکالا تو ہم 12 یا 14 فٹ دور جاچکے تھے، لہذا میں نے سعود کو کہا مجھے تیرنا نہیں آتا مجھے پکڑلو مجھے بچالو لیکن سعود نے مجھے دھکا دے کر دور پھینک دیا اور خود تیرتا ہوا باہر نکل گیا اور میں چلاتا رہ گیا۔

مزید پڑھیں: شوبز اسٹار سعود قاسمی اور جویریہ سعود کی مشکلات میں مزید اضافہ

اداکار نے مزید بتایا کہ پانی میں ڈوبنے کے دوران میری آواز چلی گئی، کیونکہ میرے پھیپھڑوں میں پانی بھر چکا تھا، چنانچہ میں نے ہاتھوں سے مدد کے لئے سگنل دینا شروع کئے ،جس پر میرے بھائی ندیم چیمہ نے مجھے بچانے کے لئے پانی میں چھلانگ لگائی، اگرچے اسے بھی تیراکی نہیں آتی تھی، اور وہ بھی میرے سامنے ڈوبنے لگا تھا۔

Image Source: Youtube

شفقت چیمہ نے بتایا پانی سے باہر آنے کے بعد انہیں مجھے ہوش آیا تو مجھے پہلا خیال اپنے بھائی کا آیا اور میرے منہ سے یہ الفاظ نکلے ’’ندیم میرا بھائی مرگیا‘‘۔ جس پر مجھے موجود لوگوں نے بتایا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو ایک آدمی نے پانی میں چھلانگ لگاکر بچایا اور ہمیں کنارے تک لے آیا۔ اس کے بعد جب ہم دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو ایک دوسرے کے سینے سے لگ کر اس طرح روئے تھے، جیسے ہم زندگی میں پہلی بار ملے ہوں۔

اس خوفناک واقعے کو بیان کرتے ہوئے لیجنڈری اداکار شفقت چیمہ جہاں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے وہیں پروگرام میں موجود دیگر افراد بھی اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پائے۔

یاد رہے شوٹنگ سیٹ پر حادثے سے متعلق حال ہی میں ایک خبر کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے سامنے آئی تھی، جہاں ایک شوٹنگ کے دوران گارڈ نے شوٹنگ کرنے والے افراد پر بندوق سے گولیاں چلا دی تھیں، جس میں 9 افراد زخمی ہوگئے تھے. اس موقع پر شوٹنگ سیٹ پر اداکار سمیع خان اور اسما عباس بھی موجود تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *