
پاکستان کے مشہور و معروف سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان سے کون نہیں واقف ہے، یوں تو عموماََ وہ اپنی ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر چرچوں کا باعث بنے رہتے ہیں تاہم اس بار معاملا ناصر خان جان کی ویڈیوز کا نہیں ہے بلکہ ان کی گزشتہ روز کی گئی ٹوئیٹ کا ہے، جس میں انہوں نے جہاں اپنے تمام فالورز کو اپنی منگنی کی خبر سنائی وہیں آئندہ ہفتے نکاح طے پانے کی خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں اپنے مداحوں کو منگنی اور پھر اگلے ہفتے نکاح کی خوشخبری سے آگاہ کیا۔ جاری کئے گئے پیغام میں ناصر خان جان نے لکھا کہ “آخر کار میری منگنی ہوگئی ہے” الحمدلله

اس دوران ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں اپنی شریک حیات کے حوالے سے بتاتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کا کہنا تھا کہ ان کی ہونے والی شریک حیات ایک اچھی تعلیم یافتہ لڑکی ہیں اور وہ اگلے ہفتے ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائیں گے۔
جبکہ ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان اس انتہائی خوشی کے موقع پر اپنے مداحوں کو نہ بھولے، اپنے جاری کئے گئے پیغام میں ناصر خان جان نے سوشل میڈیا پر موجود اپنے لاکھوں پرستاروں کو اپنے نکاح کی تقریب کی دعوت دے ڈالی۔
اس حوالے سے مزید جانئے: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا شاہد آفریدی کے بیان پر مایوسی کا اظہار
اس حوالے سے مشہور سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان جاری کئے گئے سوشل میڈیا پیغام میں لکھتے ہیں کہ وہ اس تقریب میں تمام پرستاروں اور میڈیا چینلز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
جوں ہی سوشل میڈیا سینسیشن ناصر خان جان کی خوشخبری والی ٹوئیٹ سامنے آئی، ان کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغام دیئے جانے کے ساتھ ان کی آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
واضح رہے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔ اگرچہ ناصر خان جان کے انداز کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ دوسروں سے کافی ہٹ کر ہیں تاہم ان کی کئی ایسی ویڈیوز بھی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر ناصرف بھرپور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ اس پر عوام کی جانب سے سخت ناراضگی اور ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
0 Comments