ہدایتکار ندیم بیگ اور فہد مصطفی ثنا جاوید کی حمایت میں بول پڑے

سوشل میڈیا پر چند دنوں سے پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری ثناء جاوید کے میک اپ آرٹسٹس اور اداکاروں کے ساتھ نامناسب روئیے کے خلاف پوسٹیں وائرل ہیں۔ ابتدائی طور پر ماڈل منال سلیم، ماڈل فریحہ شیخ اور میک اپ آرٹسٹس اکرام گوہر اور ریان تھومس نے نامناسب روئیے کے الزامات لگاتے ہوئے انہیں بداخلاق اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا تھا۔ بعدازاں میک اپ آرٹسٹ واجد خان، اداکارہ رابعہ کلثوم، اداکارہ اذیکا ڈینیل نے بھی ثناء جاوید پر نامناسب روئیے کے الزامات عائد کئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ثنا جاوید پر پابندی لگانے کے لئے ٹرولنگ کی گئی۔

لہذا اس ہی حوالے سے ٹرولنگ میں ثناء جاوید کا ساتھ دینے کے لئے معروف ہدایت کار ندیم بیگ کے بعد اداکار و میزبان فہد مصطفی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

Image Source: Instagram

چند روز قبل ہدایت کار اور فلم ساز ندیم بیگ نے انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ ’پیارے افضل‘ ، ‘رسوائی’ سمیت دیگر پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور انہوں نے کبھی بھی انہیں ایسی بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں پایا بلکہ انہیں ہمیشہ بااخلاق اداکارہ کے طور پر پایا۔ ندیم بیگ نے مزید لکھا کہ وہ جلد ہی ثنا جاوید کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

ندیم بیگ کے بعد فہد مصطفی نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ثناء جاوید کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ کے لیے حمایتی پیغام بھی لکھا۔ فہد مصطفی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے ثناء جاوید کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کیا ہے اور وہ پچھلے 2 سالوں سے میرے شو کا حصہ ہیں اور ان دنوں میں نے انہیں ناصرف اپنے ساتھ بلکہ اپنی ٹیم کے ساتھ بھی انتہائی پروفیشنل اور شائستہ پایا۔ اداکار نے ثناء جاوید کے لیے مزید نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ ثناء جاوید کے نامناسب رویے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس وائرل ہیں۔ثنا جاوید کے لیے سوشل میڈیا پر متعدد شوبز انڈسٹری کی شخصیات اپنے ناگوار تجربات سے متعلق پوسٹس شیئر کرکے ان کے تضحیک آمیز روئیے سے پردہ اٹھا رہے ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین حیران و پریشان نظر آ رہے ہیں۔ جبھی انہوں نے اداکارہ کی حمایت کرنے پر فہد مصطفی اور ندیم بیگ پر شدید تنقید کی ہے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

دوسری جانب ، ڈرامہ سیریل ‘اے مشت خاک’ میں ثناء جاوید کے دوستوں کا کردارادا کرنیوالی اداکارہ حرا عمر اور ایلی زید نے بھی اداکارہ کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

حرا عمر نے انکشاف کیا کہ وہ اس بارے میں سے اپنے تجربات شیئر کرنے سے ہچکچاتی تھیں۔ انہوں نے کسی اداکارہ کا نام لئے بغیر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ معاون اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اور عزت کے ساتھ پیش آنے کے مستحق ہوتے ہیں۔ براہ کرم کام کی جگہ پر ایک دوسرے کے ساتھ نرمی برتیں آپ اپنے روئیے سے یہ بتا دیتے ہیں کہ آپ دوسروں کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں ایسا رویہ آپ کے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتا ہے۔ اس لئے عاجزی اپنائیں اور خدا سے ڈریں۔

Image Source: Instagram

ان کے علاوہ ایلی زید نےبھی ثناء جاوید کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، اس بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ جان کر “حیران” ہوئیں کہ بہت سے دوسرے کولیگز بھی ان جیسے تجربات سے گزرے ہیں۔

Image Source: Instagram

یاد رہے کہ ثناء جاوید نے ان الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور ان تمام الزامات کو لیگل نوٹس کے ساتھ حل کرنے کا فیصلہ کیا اور مداحوں کو اس کی اطلاع انسٹاگرام پر دی۔ اپنی پوسٹ میں اداکارہ ثناء جاوید نے کہا کہ مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں، نفرت انگیز تقریر اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا۔مزید کہا کہ لوگوں کے ایک گروپ کی طرف سے میرے خلاف ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ایک مہم شروع کی گئی، جس سے ناصرف مجھے بلکہ میرے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago