مولانا طارق جمیل نے دوسری شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

مولانا طارق جمیل مذہبی دنیا کا وہ نام ہے جس کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ دینی معاملات میں ان کی علم و قابلیت انتہائی وسیع ہے۔ مولانا طارق جمیل نے نرم لہجے اور شیریں زبان سے کئی بڑے بڑے ناموں کے دل بدلے ہیں۔ آج دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دین کی ہدایت حاصل کرنے کے بعد اب ناصرف ان کے بتائے ہوئے طریقے پر زندگی بسر کررہے ہیں بلکہ ان سے محبت بھی بے انتہاء رکھتے ہیں. البتہ اسے بدقسمتی کہیں یا غلط فہمی، مولانا طارق جمیل کا تنازعات کا شکار ہونا بھی اب کوئی نئی بات نہیں رہی ہے اور اس بار تنازعہ ان کی دوسری شادی سے متعلق سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 67 سالہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں ٹوئیٹر پر اپنی دوسری شادی کا تھمب نیل شئیر کیا، جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے پہلی بیوی سے علحیدگی کے بعد اب دوسری شادی کرلی ہے۔

Image Source: Facebook

اس ٹوئٹ میں مولانا طارق جمیل کی جانب سے اپنی دوسری شادی کے متعلق افواہوں کی وضاحت کی گئی۔ انہوں نے جہاں دوسری شادی کی خبر کو جھوٹا قرار دیا وہیں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی، کہ وہ ہمیں صحیح راستہ دیکھائے اور غلط معلومات پھیلانے سے بچائے۔

مولانا طارق جمیل کے مطابق غلط معلومات سے ہوشیار رہیں، کچھ چینلز ان کی دوسری شادی سے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اللہ تمام لوگوں کو ہدایت دے۔

واضح رہے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے، جب مولانا طارق جمیل کے خلاف کوئی محاذ کھل کر سامنے آیا ہو، اس سے پہلے بھی کئی بار ملک کے سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے مذہبی مبلغ کی ایمانداری اور دیانتداری پر سوالات اٹھائے جاچکے ہیں۔ کبھی ان کے کاروبار کے پر اعتراض اٹھایا جاتا ہے، تو کبھی ان کی طرز زندگی کو لیکر سوال کھڑا کیا جاتا ہے۔ کسی کا ماننا ہے کہ وہ شاہنا طرز زندگی جیتے ہیں، مہنگی گاڑیاں رکھتے ہیں، دنیا بھر میں شاہنا انداز میں سفر کرتے ہیں، جوکہ یہ سب کچھ ان کی تعلیمات کے برخلاف جاتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ہی اپنی تقاریر اور بیانات میں سادہ اور آسان زندگی گزارنے کی تلقین کی ہے۔

Image Source: Twitter

واضح رہے مولانا طارق جمیل عہدِ حاضر کے بہت بڑے عالمِ دین ، مبلغ اور خطیب ہیں۔ اللہ نے اِن کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ وہ جب تقریر کرتے ہیں تو سماں باندھ دیتے ہیں، ایسی فصاحت اور بلاغت سے گفتگو کرتے ہیں کہ بندہ مبہوت ہو جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل جب انہوں نے اپنے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ ’ایم ٹی جے‘ لانچ کیاتو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم انہوں نے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ اپنے مدرسوں کو چلانے کے لیے لانچ کر رہے ہیں۔ اپنے وضاحتی پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کررہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل نے 10 لاکھ روپے نکاح فیس کی حقیقت بتادی

کچھ عرصہ قبل مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے کم شکل کے روبرو کھڑے دیکھا گیا تھا، اپنے ہم شکل سے ملاقات میں مولانا کافی حیران نظر آئے تھے، جبکہ ان کا ہم شکل اس دوران انہیں دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

7 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

7 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago