سوشل میڈیا پر ماورہ حسین کی سالگرہ کی تقریب کے چرچے

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی شوخ وچنچل اداکارہ ماورہ حسین نے 28 ستمبر کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائی۔ ان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ماورہ حسین کی جانب سے سالگرہ کی خوبصورت تصاویر فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں۔ ماورہ حسین اپنی سالگرہ منانے کے لیے ہمیشہ سے ہی بہت پُرجوش رہی ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی انہیں اپنی سالگرہ منانے کا بہت بے چینی سے انتظار تھا اور ستمبر کا آغاز ہوتے ہی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا برتھ ڈے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا تھا۔

سالگرہ سے ایک دن قبل بھی اداکارہ نے کیک کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ان کی سالگرہ کا دن آنے میں اب صرف ایک دن باقی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی سالگرہ کی تصویریں شیئر کیں ، جس میں سے ایک تصویر میں وہ پھولوں کا گلدستہ ہاتھوں میں لئے نظر آرہی ہیں جبکہ دیگر تصویوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے نہایت سادہ لباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ سالگرہ کی اس مختصر سی تقریب میں ان کے قریبی دوست بھی شامل ہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

ڈرامہ سیریل ‘ ثبات’ میں ان کے مدِمقابل اداکاری کے جوہر دیکھانے والے امیر گیلانی نے بھی ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ اداکار نے انسٹاگرام پر بھی ماورہ حسین کی برتھ ڈے پر خصوصی پوسٹ شئیر کی اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔

ماورہ حسین کی والدہ نے بھی انسٹاگرام پر ان کے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی اور سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مبارکباد دی۔

اداکارہ کی سالگرہ کی تصاویر کو مداحوں نے بھی بے حد پسند کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں کی جانب سے بھی ماورہ حسین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ ماورہ حسین نے حال ہی میں اپنے بہن بھائیوں اور والدہ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں بتایا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے انہیں اپنے خاندان سے الگ رہنا پڑ رہا ہے۔ پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اپنی ماں کو تقریباً دو سال سے نہیں دیکھا، میری ماں اور بھائی آسٹریلیا میں سخت لاک ڈاؤن میں ہیں اور میں نہیں جانتی کہ میں کب ان سے مل پاؤں گی۔

مزید پڑھیں: ماروا حسین نے لاہوری لڑکوں کی چھیڑ چھاڑ کو فن قرار دے دیا

گزشتہ دنوں ماورہ حسین نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کس طرح سوشل میڈیا پر منفی ردعمل کی وجہ سے وہ اداکاری چھوڑ کر پاکستان سے جانا چاہتی تھیں کیونکہ لوگوں کی منفی باتوں سے ان کی ذہنی صحت شدید متاثر ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago