موٹروے زیادتی کیس پر صنعم سعید کی اگاہی فلم “اب بس” ریلیز کردی گئی

چند ماہ قبل لاہور موٹروے پر پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے ہولناک واقعے نے جہاں پوری قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا وہیں اس واقعے سے خواتین کے دلوں میں ایک واضح خوف ہراس دیکھا گیا۔ اس واقعہ پر عوام کا بس ایک ہی مضبوط مطالبہ سامنے آیا کہ اس بار مجرمان کو نشان عبرت بنایا دیا جائے۔

اس ہی دل دہلا دینے والے واقعے پر مشہور و معروف پاکستانی اداکارہ صنعم سعید کی جانب سے ” اب بس” کے نام سے ایک مختصر فلم یوٹیوب پر ریلیز کی گئی، جس میں لوگوں کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختصر فلم “اب بس” کی کہانی موٹروے حادثے پر مبنی ہے۔ جیسے یوٹیوب پر سی پرائم نامی چینل پر ریلیز کیا گیا ہے، جبکہ اس فلم میں اداکارہ صنعم سعید نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے اس سانحے کے بعد پورے ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا، سب ہی کا محض ایک ہی سوال تھا کہ کیا ہمارے معاشرے میں ایک اکیلی عورت بالکل محفوظ نہیں ہے؟ کیا عورت کو اپنا تحفظ اب خود کرنا ہوگا؟ اس طرح کے دیگر سوالات کی گونج سنائی دیتی رہی۔

یہ فلم “اب بس” اس ہی بڑھتے ہوئے سماجی مسائل کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی ہے، جس کی کہانی میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین کتنی غیر محفوظ ہیں۔ فلم کے دورانئے کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ 10 منٹ، 24 سیکنڈ پر مختص ہے، جبکہ اس فلم میں معروف اداکارہ صنعم سعید ایک مایا نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم کی کہانی کے مطابق مایا کے والد کو دل کا دورہ پڑتا ہے، اور مایا کو پھر اپنے والد کے پاس جانے کے لئے اکیلے سفر کرنا ہوتا ہے، لیکن اس سفر سے قبل وہ اپنی حفاظت کے لئے مختلف قسم کی چھریاں، بندوق اور دیگر ضروری اشیاء رکھتی ہیں۔

اس فلم میں ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے ادا کئے ہیں جبکہ فلم کی پروڈیوسر سیمین نویس اور فلم کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے ، شائقین ناصرف فلم بنانے والوں کی کاوشوں کو سراہا رہے ہیں بلکہ اس میں دیئے جانے والے پیغام کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ یوٹیوب پر ریلیز کی جانے والی اس فلم کو اب تک 16 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یاد رہے لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر 9 ستمبر کو لاہور سے گجرانوالہ جانے والی خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھا دیا تھا، بعدازاں پولیس کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اب دونوں ملزمان کے خلاف عدالت میں کیس جاری ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago