سلمان خان کے گھر میرے بیانات سنے جاتے ہیں۔مولانا طارق جمیل


0

مولانا طارق جمیل نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور مذہبی معاملات کے حوالے سے بات کی۔

دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ ’آپ نے مجھے کہا تھا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان نے مجھے بتایا کہ سلمان خان کے گھر بھی آپ کے بیان چلتے ہیں، کیا آپ کو یادہے؟

Molana Tariq Or Salman Khan

مولانا طارق جمیل کے مطابق یہ انکشاف ’عامر خان نےنہیں بلکہ ان کے لاہور میں مقیم ایک دوست نے کیا، انہوں نے کہ ’دراصل میرے دوست کا بھارت میں کاروبار ہے اور اس نے مجھے بتایا کہ ممبئی میں اپنے پارٹنر کے گھر قیام کے دوران اس کا سلمان خان سے تعارف ان کے پارٹنر کے ذریعے ہوا تھا‘ جب ان کے دوست کا  تعارف ہوا اور سلمان  خان کو بتایا کہ یہ پاکستان سے آئے ہیں تو سلمان خان نے فوراپوچھا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرا دوست یہ سن کر حیران رہ گیا اوراس نے سلمان خان سے پوچھا کہ آپکو مولانا طارق جمیل کا کیسے پتا؟جس پر سلمان خان نے میرے دوست کو کہا کہ یہ ریک دیکھو یہ سارا ان کی ڈھیروں سی ڈیز سے بھرا ہوا ہے

نامور اسلامک اسکالر نے یہ بھی بتایا ہے کہ سلمان خان کی بہنیں بھی باقاعدہ میرا بیان سنتی ہیں اور ان کے گھر میں بھی میرے بیانات سنے جاتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نےجنید جمشید کے حوالے سے بھی بات کی کہ آخری دفعہ جب بات ہوئی جب وہ چترال جارہے تھے کہہ رہے تھے کہ آپ بھی آجائےیہ  جنید جمشید سے آخری گفتگو تھی اس کے بعد شہادت کی ہی خبر آئی؟

بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس کے  حوالے سے بھی نادر علی نے کہا کہ  آج کل آپ کے نام پر بھی پڑوسی ملک میں بچوں کے نام برکھے جا رہے ہیں ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل کے نام پر رکھا ہے  جس پر مولانا نے ردعمل دیا اور کہا ان کی شادی کا ذریعہ اللہ نے مجھے بنایا تھا، ثنا نے مجھ سے پوچھا کہ میں آپ کے نام پر بیٹے کا نام رکھ دوں؟
مولانا طارق جمیل نے کہا میں نےثناءکو جواب دیا ضرور رکھو، میرے لیے خوشی کی بات ہے۔

خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل پاکستان کے معروف عالم دین ہیں وہ اپنے دینی بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ ایک بین الاقوامی میگزین کی رپورٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل دنیا کے 32 ویں بااثر ترین مسلمان ہیں۔۔بالی ووڈ اور پاکستان کے کافی سپراسٹار مولانا  طارق جمیل کے مداح ہیں۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان بھی سعودی عرب میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کا شرف حاصل کرچکے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
1
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format