محبت کی شادی سے انکار، بیٹے نے باپ کی جان لے لی

کہتے ہیں محبت انسان کو اندھا کردیتی ہے لہذا محبت کرتے وقت انسان کو سوچ لینا چاہئے کہ اس کے نتائج اچھے ثابت بھی ہونگے یا نہیں، کیونکہ غلط نتائج انسان کی بقیہ زندگی کو بری طرح بربار کردیتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی مثال کراچی میں ہونے والا حالیہ واقعہ ہے جن میں ایک نوجوان نے محبت کی خاطر اپنے سگے باپ کی ہی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ جہاں محبت نے ایک نوجوان کا خون اس حدتک سفید کردیا کہ محبت کی شادی پر انکار کرنے والے سگے باپ کو ہی نوجوان نے اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ دو روز قبل کلفٹن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں چائنہ پورٹ کے قریب سے ایک معمر شخص کی لاش ملی تھی جس کی بعد میں شناخت 80 سالہ بزرگ شہزاد گل ولد خداداد کے نام سے ہوئی۔ جس پر پولیس کی جانب سے معمر شخص شہزاد گل کی لاش کو میڈیکل کاروائی کے لئے جناح اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، جہاں یہ بات سامنے آئی کہ معمر شخص کا قتل کسی تیز دھار آلے کے وار سے کیا گیا تھا۔

Image Source tribune.com.pk

بعدازاں مقتول شہزاد گل کے بیٹے یاسر کی مدعیت میں پولیس کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ جس پر پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے فوری طور پر کاروائی کا آغاز کیا گیا، جہاں دوران تفتیش کچھ عجیب و غریب شواہد سامنے آئے، ساتھ ہی پولیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جائے وقوعہ پر مقتول شہزاد گل اور اس کے بیٹے یاسر کے علاوہ کسی اور کے شواہد کی موجودگی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، جبکہ اس دوران ملنے والے تمام شواہد بیٹے یاسر کی طرف شک و شبہات اور سوالات کو جنم دیتے رہے۔

اس دوران پولیس کی جانب سے جب تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا اور بیٹے یاسر سے قتل کے حوالے سے تفتیش کی گئی جس پر اس نے دوران تفتیش والد کے قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محبت کی شادی کرنا چاہتا تھا، اس سلسلے میں وہ کافی عرصے سے والد کو منانے کی کوشش کر رہا تھا البتہ والد اس رشتے سے انکاری تھے، اس دوران باپ اور بیٹے کے درمیان کئی بار تلخ کلامی کے واقعات رونما ہوچکے تھے، قتل والے دن بھی ایسا ہی کچھ ہوا کے دونوں باپ بیٹوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، بات اس حدتک بڑھ گئی کہ بیٹا اپنا ہوش کھو بیٹھا اور اس نے اپنے ہینسگے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مجرم کے اقرار جرم کے بعد اب ملزم یاسر پولیس حراست میں ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل لاہور میں بھی اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم لڑکی نے اپنے سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم اشنا کے ساتھ مل کر اپنی سگی بزرگ ماں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا، جہاں دوران تفتیش جہاں لڑکی نے قتل کا اعتراف کیا وہیں وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ اس کی والدہ اس کی پسند کی شادی پر انکاری تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago