نامور ڈائریکٹر نے نامناسب آڈیشن کا مطالبہ کیا، اداکارہ حرا خان

یہ ایک حقیقت ہے کہ جنسی ہراسانی کے خلاف قانون ہوتے ہوئے بھی دفاتر ،اسکول ، یونیورسٹی ،اسپتال، مارکیٹ غرض ہر جگہ خواتین کے ساتھ ہراسانی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔ تاہم کم ہی خواتین ہیں جو اس کے خلاف آواز بلند کرتی۔

اس سلسلے میں حال ہی میں اداکارہ و ماڈل حرا خان نے بھی ایک بڑا انکشاف کیا، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایک معروف ہدایت کار نے ڈرامے کی کہانی اور کردار بتائے بغیر نامناسب آڈیشن کا مطالبہ کیا۔

Image Source: Instagram

اداکارہ حرا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ایک ہدایت کار سے کی گئی واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شارٹس شئیر کئے۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک ساتھی اداکارہ جن کو انڈسٹری میں 10 سال ہوگئے ہیں، ان کے کہنے پر کسی ڈائریکٹر سے رابطہ کیا، انہوں نے ہی انہیں اس ڈائریکٹر کا نمبر دکا تھا، کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے ان سے اگلے پراجیکٹ میں کام کیلئے حرا سے بات کی ہے۔

ماڈل حرا خان کے مطابق جب ان کا مذکورہ ڈائریکٹر سے رابطہ ہوا تو وہ ان سے 20 منٹ تک فون پر گفتگو کرنے کے باوجود یہ سمجھ نہیں پائیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں، کیوں کہ ڈائریکٹر ان سے نجی جگہ پر قابل اعتراض لباس و انداز میں ڈانس اور کیٹ واک کرنے کا مطالبہ کرتے رہے تھے۔ ان کے لئے ڈائریکٹر کی جانب سے ڈانس اور کیٹ واک کا مطالبہ حیران کن تھا، کیونکہ وہ ایک اچھے ڈائریکٹر تھے، انہیں ان سے ایسی کوئی توقع نہیں تھی۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر اداکارہ حرا خان نے دعویٰ کیا کہ ڈائریکٹر نے انہیں یقین دلایا تھا کہ ان کے ڈانس اور کیٹ واک کے ’آڈیشن‘ کی ویڈیوز کسی کو نہیں دکھائی جائیں گی، وہ صرف پروڈیوسر اور کاسٹنگ کی ٹیم تک ہی محدود رہیں گی۔

ماڈل حرا خان نے مزید لکھتی ہیں کہ انہوں نے ڈائریکٹر سے فون پر بات کرنے کے بعد ثبوت کے طور پر ان سے مسیجنگ میں چیٹ کی تاکہ وہ دنیا کو کچھ ثبوت دکھا سکیں۔ اگرچے عام طور پر ایسی باتوں پر یقین نہیں کیا جاتا، اور یہ بھی سچ ہے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا کہ ڈائریکٹر نے ان سے نامناسب مطالبہ کیا ہے، اس لیے انہوں نے ہدایت کار سے مسیجنگ چیٹ کی۔

Image Source: Instagram

ماڈل نے ڈائریکٹر کے ساتھ مبینہ مسیجنگ میں کی گئی چیٹ کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کئے، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہدایت کار کی جانب سے ماڈل سے کسی نامناسب ’آڈیشن‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں حرا خان ہدایت کار سے کہتی نظر آئیں کہ انہوں نھ فون پر نیم عریاں لباس میں آڈیشن کا مطالبہ کیا، جو وہ پورا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

اس دوران اسکرین شاٹ میں پڑھا جا سکتا ہے کہ ماڈل حرا خان ہدایت کار کو بتا رہی ہیں کہ آپ نے فون پر مختصر لباس میں نجی طور پر ’آڈیشن‘ کا مطالبہ کیا اور اب دوسری بات کر رہے ہیں۔

اسکرین شاٹس میں یہ بھی پڑھا جا سکتا ہے کہ ہدایت کار اداکارہ سے نارمل “آڈیشن” کا بھی پوچھ رہے ہیں اور ساتھ ہی کہہ رہے ہیں کہ اگر ماڈل نارمل انداز میں بھی “آڈیشن” نہیں دینا چاہتیں تو پھر ان کی مرضی ہے۔

مزید پڑھیں: گلوکار سالار شمس پر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

واضح رہے ماڈل واداکارہ حرا خان کی جانب سے شئیر کردہ اسکرین شارٹس میں متعلقہ کا نمبر صاف دیکھا جاسکتا ہے، البتہ اداکارہ کی جانب سے نہ تو ڈائریکٹر کا نام بتایا گیا ہے اور نہ ان اداکارہ نام بتایا گیا ہے، جنہوں نے ان سے رابطہ کرایا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کے کیس کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جس میں گلوکارہ میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر سے متعلق کیس ہے۔ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے، بعدازاں علی ظفر نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور اب یہ کیس عدالت میں ہی چل رہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago