مصطفی کمال اور مریم نواز کے درمیان مکالمہ وائرل


0

رہنما مسلم لیگ (ن) و وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال کا ‘ایکس’ پر دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

Maryam Nawaz VS Mustafa Kamal

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملے گا۔

:مذید پڑھیئے

ماہرہ خان نے تحفہ چرانے والےچور کو کیا بد دعا دی؟

پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے اعلان کے معاملے پر مصطفیٰ کمال نے آج پریس کانفرنس میں حکمران اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے شکوہ کیا تھا اور نواز شریف کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کو غیر ضروری قرار دیا تھا۔

Maryam Nawaz VS Mustafa Kamal


مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ نواز شریف کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے ملک کے دیگر علاقوں کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے، بجلی پورے پاکستان کے لیے 18روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے۔

جس کے بعد مریم نواز نے ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب روپے ادا کیے ہیں۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی پنجاب میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کردے اور ایم کیو ایم خاموش رہے یہ ممکن نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سماجی ویب سائٹ پر جواب  دیتے ہوئے کہا کہ پیاری مریم بی بی  آپ کے قیمتی مشورے کاشکریہ ،  سندھ حکومت کابرتاؤاچھا ہوتاتوہمیں آپ سےملنے کی کیا ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں، امید ہے وزیرِ اعظم پورے ملک کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ مریم نوازشریف نے پنجاب میں بجلی کا فی یونٹ 14 روپے سستا کرنے پر مصطفیٰ کمال کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’پیارے مصطفی بھائی، پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کے لیے پیسے دے کر لیا ہے اور اس کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45  ارب ادا کیے ہیں۔ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلف فراہم کریں، شکریہ۔‘‘

مریم نواز کے اِس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیاری مریم بی بی! آپ کے قیمتی مشورے کا شکریہ!

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری سندھ حکومت کا حسن اخلاق اور برتاؤ

پچھلے 15 سالوں سے اتنا ہی اچھا ہوتا تو ہمیں کیا ضرورت تھی کہ 2024 کے الیکشن سے 4 ماہ قبل ہم لاہور آ کر آپ کی پارٹی کے ساتھ غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے جس پر آج تک ہم قائم ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ میں نے آج اپنی پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت سے درخواست نہیں کی بلکہ ریاست پاکستان کے سربراہ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ خدارا سندھ بالخصوص کراچی پر رحم کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ہمیں بھی پاکستان میں برابر کا شہری سمجھ کر جینے کا حق دیں کیونکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتوں میں بارہا اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ بالخصوص کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے رہنے والوں کےلیے آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا، ہم صرف انہی وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *