
پاکستانی ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ مریم انصاری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں جن میں ان کو ٹی پنک رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھاجاسکتا ہے۔ دوسری جانب سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان بھی دلہن سے پیچھے نہیں انہوں نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جچ رہے ہیں۔ تقریب کے دوران دولہا نے اپنے دوستوں کو نکاح کی لائیو نشریات بھی دکھائیں۔

شادی کے اس تقریب میں شوبز انڈسٹری سے فیصل قریشی، تارا محمود سمیت کئی دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ووکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ مریم انصاری سے نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

دولہا کی جانب سے پہلے انسٹا پر ایک اسٹوری 7 فروری کو شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے رشتے داروں اور قریبی دوستوں کو بتایا کہ وہ اپنے نکاح کی تقریب کو انسٹاگرام پر لائیو دکھائیں گے۔
انہوں نے دوستوں اور رشتے داروں کو کہا کہ جو لوگ ان کے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکے، وہ ان کے نکاح کو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے نکاح کی لائیو نشریات بھی دکھائیں۔










مریم انصاری اور اویس خان کےجوڑے کو مداح بھی بہت پسند کر رہے ہیں اور نئی زندگی کے آغاز پر ان کے لئےنیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ شوبز انڈسڑی کی خوبصورت اداکارہ مریم انصاری نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور ریڈیو چینل ریڈیو ایکٹیو 96 پر آر جے رہیں پھر انہوں نے ایکٹینگ کے شعبے میں قدم رکھا اور بطور اداکارہ ڈرامہ سیریل “اگر تم ناہوتے” سے کیا۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم “رومیو ویڈز ہیر” میں مرکزی کردار ادا کیا اور بےحد مقبولیت حاصل کی۔ اس کے علاوہ مریم انصاری جن میں دل ِبرباد، چادر ، بنٹی آئی لویو ،دل کا دروازہ، ایک پل، شناخت، اگر تم نہ ہوتے، سسرال میرا، تکبر اور ماجائے سریلز میں کام کرچکی ہیں۔
خیال رہے کہ مریم انصاری اداکار علی انصاری کی بہن ہیں۔ علی انصاری آج کل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل “چھلاوا” میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
0 Comments