ایوارڈ شوز کے بعد خواتین فنکاروں کے لباس پر تنقید، منشا پشا سخت نالاں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے خواتین فنکاروں کے ملبوسات پر سوشل میڈیا ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارہ نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کے بعد اپنے علاوہ دیگر خواتین اداکاراؤں کے ملبوسات پر سوشل میڈیا پر تنقید پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

حال ہی میں کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شوبز شخصیات کو متعدد اعزازات سے نوازا گیا تھا اور اداکاروں و گلوکاروں نے ڈانس پرفارمنسز بھی کی تھیں۔ تاہم تقریب کے بعد سے انٹرنیٹ صارفین ایوارڈ تقریب سے زیادہ خواتین اداکارؤں کے لباس سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ جہاں چند خواتین اداکاراؤں کے ملبوسات کی تعریف کی گئی وہیں کچھ اداکاراؤں کو پاکستانی معاشرے کی روایات سے متصادم لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جن میں ریشم، منشا پاشا، عائشہ عمر، صبور علی اور میرا سیٹھی شامل ہیں جبکہ ڈیزائنر علی ذیشان کے لباس پر مزاحیہ تبصرے اور میمز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہر ایوارڈ شو کا اختتام تمام خواتین مشہور شخصیات کی تصاویر کے نیچے منفی اور تنقید بھرے تبصرے کرنے کے ساتھ ہوتا ہے۔ اُنہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ معروف خواتین شخصیات کے کردار پر سوال اُٹھائے جاتے ہیں، اُن کے ملبوسات کی وجہ سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Image Source: Instagram

اس موقع منشا پاشا نے مزید کہا کہ ’کسی شخص کے ملبوسات کی بناء پر اُن کی شخصیت کا اندازہ لگانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ایمانداری سے کہا جائے تو یہ سطحی سوچ ہے کہ لباس کے انتخاب کی بنیاد پر کسی کی شخصیت سے متعلق فیصلہ کیا جائے۔

اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ دوسروں کو برا بھلا کہنے سے آپ ایک اچھے شخص بن جائیں گے تو براہِ کرم دوبارہ چیک کریں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کچھ معمول پر آنے کے بعد منعقد ہونے والے 20 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شوبز ستاروں نے اپنے اسٹائلش ملبوسات سے تقریب کو چار چاند لگائے۔

اس سال بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ یمنیٰ زیدی (کریٹکس اینڈ ویوورز چوائس) جبکہ بہترین اداکار (کرٹکس) کا ایوارڈ بلال عباس اور بہترین اداکار (ویوورز چوائس) کا ایوارڈ دانش تیمور نے جیتا۔ البتہ فلمیں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے رواں برس ان ایوارڈز میں فلم کی کیٹیگری شامل نہیں کی گئی تھی۔ اس تقریب کی میزبانی کے فرائض، مہوش حیات، منشا پاشا، احسن خان اور احمد علی بٹ نے سرانجام دئیے۔ اس سے پہلے بھی ہم اسٹائل ایوارڈز میں شوبز شخصیات کے لباس کے انتخاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ شرکاء کی فیشن چوائسز درست نہیں تھیں۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ پر ایک بار پھر عاصم اظہر اور میرب علی کی قربتوں کے چرچے

اس کے علاوہ ،رواں سال اداکارہ ماہرہ خان کو فلسطینیوں کے حق میں نکلنے والی ریلی میں دوپٹہ نہ پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے ماہرہ خان کی احتجاج میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقیدی تبصرے کیے اور جب یہ تنقید حدسے بڑھ گئی تو یاسر حسین اور اداکار احمد علی بٹ نے ماہرہ خان کی حمایت میں آواز اٹھائی اور ناقدین کو جواب دیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago