مچھروں سے خود کو کیسے بچائیں؟ محققین نے راز بتادیا


0

موسم گرما اور برسات کا موسم مچھروں کا سیزن قرار دیا جاتا ہے۔ مچھر کا کاٹنا ناصرف پریشان کُن ہوتا ہے بلکہ یہ خطرناک اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے، مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی، ملیریا اور چکنگونیا جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں جو جان بھی لے سکتے ہیں۔ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آئے دِن مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی اموات کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور یہ وبا دِن بہ دِن پھیلتی جا رہی ہے۔

مچھر سے بچنے کے لیے لوگ مہنگے مہنگے کیمیکلز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں، گھر میں اسپرے کرتے ہیں لیکن اِس سے کوئی خاصہ اثر نہیں ہوتا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ یہ مچھر آخر ہماری جانب لپکتے کیوں ہیں ؟اور کیا ان سے بچنا ممکن ہے؟ جی ہاں ایسا ممکن ہے کیونکہ حال ہی میں محققین نے کچھ خوشبوئیں اور رنگ ایسے بتائے ہیں جن کی مدد سے مچھر کو آسانی سے خود سے دور رکھاجاسکتا ہے۔

Image Source: Unsplash

مچھر بھگانے والی خوشبوئیں کونسی ہیں؟

لہسن

Image Source: Unsplash

لہسن کی بو مچھروں کو ہمیشہ دور رکھنے میں مدد دیتی ہے، درحقیقت اس کے لیے لہسن ہاتھ یا جیب میں رکھنے کی بھی ضرورت نہیں، اس کے چند ٹکڑے کھالینے بھی خون چوسنے والے ان کیڑوں کو آپ سے دور رکھنے کے لیے کافی ہیں۔

تلسی

Image Source: Unsplash

تلسی کا پودا اگانا بہت آسان ہوتا ہے اور یہ مچھروں کو گھر سے دور بھی رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پودے کو گھر میں لگانا مچھروں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس کی تیز مہک ہے۔

پودینہ

Image Source: Unsplash

پودینے کے پتوں کی مہک مچھروں کے لیے قابل برداشت نہیں ہوتی اور اس کے تیل کے چند قطرے استعمال کرکے آپ مچھروں کو خود سے ہمیشہ دور رکھ سکتے ہیں۔

لیمن گراس

Image Source: Unsplash

جی ہاں لیمن گراس کی مہک بھی مچھروں کو دور رکھتی ہے اور اس کا تیل اس مقصد کے لیے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

سونف

Image Source: Unsplash

سونف میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں ، سونف کا تیل مچھروں کو مارنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

نیم

Image Source: Unsplash

نیم کا تیل مچھروں سے بچانے کا آسان ترین ذریعہ ہے، بس اس تیل کو لباس سے باہر حصے پر لگالیں اور بس، مچھر آپ سے دور رہیں گے۔

مچھر بھگانے والے رنگ کونسے ہیں؟

عموماً مچھروں کے ہم پر حملہ آور ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں مگر ہمارے لباس کا رنگ بھی ان کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئس واٹر فیشل کیا ہے ؟ کیا یہ واقعی ہماری جلد کیلئے اچھا ہے؟


اس حوالے سے کچھ عرصے پہلے ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ مچھر کچھ رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ کچھ سے دور رہتے ہیں۔محققین کے مطابق نتائج سے ثابت ہوا تھا کہ ملبوسات کے رنگ بھی مچھروں سے بچانے میں کافی حد تک مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ مچھروں کی عام اقسام مخصوص رنگوں بشمول سرخ، نارنجی، سیاہ اور نیلگوں سبز رنگ کی جانب زیادہ کشش محسوس کرتی ہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں وہ دیگر رنگ جیسے سبز، جامنی، نیلے اور سفید کو نظر انداز کردیتی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
1
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format