Categories: پاکستان

دو بچوں کی ماں نے آشنا کی مدد سے شوہر کو قتل کر دیا

کہا جاتا ہے کہ محبت اور جنگ میں سچ کچھ جائز ہے۔ ایسا ہی کچھ لاہور میں ہوا جب دو بچوں کی ماں نے اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل  کردیا تاکہ ان کے راستے کی دیوار ہٹ جائے اور وہ شادی کر سکیں۔

ملزمہ عابدہ اور مقتول شوہر کی شادی کو 12 سال بیت گئے تھے اور ان کے دو بیٹے تھے جن کی عمریں 11 اور 7 سال ہیں۔ ملزمہ نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ ملزمہ کے اپنے عاشق فیصل سے 4 سال سے ناجائز تعلقات تھے۔ ملزم فیصل بھی شادی شدہ ہے جس کی پہلی شادی ناکام ہو گئی تھی جس کے بعد اس نے دوسری شادی کی۔ دوسری شادی سے ملزم فیصل کا ایک دو سال کا بیٹا ہے۔

Source: You Tube

ملزمہ عابدہ نے بتایا کہ اس کے آشنا فیصل نےاس پر زور دیا کہ وہ اپنے شوہر سے خلع حاصل کر لے۔ تاہم وہ ایسا کرنے سے قاصر تھی کیونکہ اس کے اپنے شوہر کےساتھ اچھے تعلقات تھے اور خلع لینے کا کوئی جواز نہ تھا۔ ملزم فیصل دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے ملزمہ عابدہ کو یقین دلایا کہ وہ عابدہ کو حاصل کرنے کے لیے موقع ملتے ہی اس کے شوہر کو قتل  کر دے گا۔

Source: You Tube

ملزمہ نے مزید بتایا کہ جس دن  ملزم فیصل نے اس کے شوہر کو قتل کیا اس دن ملزم نے اس سے رابطہ نہیں کیا تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ سو رہی تھی اورکمرے کا دروازہ کھلا ہواتھا۔ اس دوران ملزم گھر میں داخل ہوا، اس نے موبائل فون کا ٹارچ جلایا، اور بستر پر سوئے اس کے شوہر پر گولی چلائی اور بھاگ گیا۔

ملزمان اس وقت مناوان پولیس اسٹیشن کی تحویل میں ہیں اور ان سے مزید پوشھ گچھ جاری ہے۔

عابدہ اور فیصل کے مابین تعلقات کیسے استوار ہوئے؟

فیصل نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ وہ عابدہ سے اس کے گھر پرکبھی اکیلے، کبھی اس کے شوہر کے سامنے اور کبھی اس کے سسر کے سامنے ملا کرتا تھا۔ جب بھی عابدہ کو کوئی مشکل پیش آتی تو وہ اس سے رابطہ کرتی تھی اور معاملے پر بات چیت کرتی تھی۔

Source: You Tube

ملزم فیصل نے مزید بتایا کہ اس کو عابدہ نے بتایا تھا کہ اس کا شوہر رات 11 بجے تک سو جاتاہے ۔جس پر ملزم فیصل نے منصوبہ بنایا کہ وہ عابدہ کے شوہر کو اس وقت قتل کرے گا جب وہ سو رہاہو گا۔

تفتیشی افسر مختار علوی نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو وہاں پولیس کوکچھ ایسے اشارے ملے جس سے پولیس کا شک مقتول کی بیوی پر گیا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمہ عابدہ کو زیر مشاہدہ رکھا جس پر پولیس کو ملزمہ عابدہ اور اس کے آشنا فیصل کے مابین تعلقات کا انکشادف ہوا۔

واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے آشنا کی مدد سے اپنے بھائی کو قتل کیا اور قہقے لگاتے ہوئے واقعے کی ویڈیو بنائی۔ اس سے قبل سوات میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کو اس وقت گوی مار کر قتل کر دیا جب اس نے خاتون سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Story Courtesy: Urdu Point

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

7 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago