پاکستانی پینٹر نے لتا منگیشکر کی آواز میں گانا گا کر دھوم مچادی

محسور کُن واز کی مالکہ لتا منگیشکر کی آواز میں پاکستانی گلوکار نے سُر بکھیر کے دھوم مچادی۔

وسیم بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آواز ہوبہو اس طرح نقل کرتے ہیں جسے سن کر کوئی بھی یہ سوچنے پر مجبور ہوسکتا ہے کہ واقعی لتا منگیشکر خود تو نہیں گارہی یا پس منظر میں کوئی ان کا گاناچلا کر لپسنگ تو نہیں کررہا۔

حالیہ دنوں می خبررساں ادارے ڈائلگ پاکستان نے پینٹر وسیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ لتا منگیشکر کی آواز میں بھارتی فلم محبتیں کا مقبول گانا “ہم کو ہم ہی سے چرا لو” گارہے ہیں، اس ویڈیو کے ذریعے ان کا یہ ٹیلینٹ پوری دنیا کے سامنے آیا ہے۔

Image Source: Twitter

حیدر آباد کے رہائشی وسیم جو “وسیم لتا” کے نام سے مشہور ہیں اور آواز کاپی کرنے میں ماہر ہیں، ان کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور وہ پیشے کی لحاظ سے پینٹر ہیں۔ قدرتی طور پر خواتین و مرد کی آواز کو ہو بہو نقل کرنے وسیم لتا بتاتے ہیں کہ انہیں گلوکاری کا شوق ہے اس لئے وہ پہلے گانوں کی ریہرسل کرتے ہیں پھر انہی اپنے اسٹائل میں کاپی کرتے ہیں۔

وسیم عرف وسیم لتا کے مطابق پہلے جب وہ فیس بک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے تھے تو لوگ سمجھتے تھے کہ وہ لتا منگیشکر کی آواز پر لپسنگ کررہے ہیں لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو یہ حقیقت معلوم ہوئی ہے کہ وہ واقعی مشہور شخصیات کی آواز میں گانا گاسکتے ہیں۔

Image Source: Instagram

پاکستانی گلوکار وسیم لتا، شہرہ آفاق گلوکارہ لتا منگیشکر کے علاوہ محمد رفیع کی آواز کو بھی بہت اچھے طریقے سے کاپی کرتے ہیں بلکہ ان کی آواز میں بھی سر بکھیرنے میں ماہر ہیں۔ بطور گلوکار دوسروں کی آواز کاپی کرنے کی یہ ماہرانہ صلاحیت سننے والے کو ایسا محسوس ہی نہیں ہونے دیتی کہ اصل گلوکار کے بجائے کوئی اور گانا گارہا ہے۔ وسیم لتا بتاتے ہیں کہ وہ اپنے گلوکاری کے اس شوق کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے مختلف فنکشن میں پورا کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وسیم لتا جیسے پاکستانی فنکار اپنے منفرد فن کی بدولت پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دیکھا جائے تو آج کے اس ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا نے دنیا کو سمیٹ کے رکھ دیا ہے یہاں تک کہ اسی سوشل میڈیا کے ذریعے کوئی فن اب چھپایا نہیں جاسکتا، پاکستان میں بھی کئی سوشل میڈیا اسٹار اپنے فن کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان فنکاروں میں ایک نام عارف حیات جو پینٹر ہیں انہوں نے گلوکار ارجیت سنگھ کے مشہور گانے”چنا میریا”، “ہماری ادھوری کہانی”جیسے گانے اپنے کام کے دوران گنگنائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور ان کی گائیکی کو بھارتی گلوکار سونو نگم نے بھی بے حد سراہا۔ یوں میرپور خاص کے عارف حیات پینٹر سے گلوکار بن گئے اور پچھلے سال ان کا نیا آفیشل گیت “ہو کر جدا” ریلیز ہوا ہے جسے بہت پسند کیا گیا۔

Story Credit: Dialogue Pakistan

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago