ایک اور ٹک ٹاکر ایمن زمان لیک ویڈیو اسکینڈل کا شکار

پاکستان میں جہاں اس وقت ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے وہیں کئی لوگوں کے لئے یہ اپنا ٹیلنٹ دیکھانے کا بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کئی ٹک ٹاکرز اپنی مقبولیت شوبز ستاروں جیسی رکھتے ہیں۔ لوگ انہیں جاننے اور پہچاننے لگے ہیں۔ انہی چند ناموں میں ایک نام مشہور و معروف ٹک ٹاکر ایمن زمان کا بھی ہے جنہوں نے کچھ ہی وقت کے عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

لیکن افسوس کے ساتھ ہمارے ملک اور معاشرے میں ایک عجیب سی روش چل نکلی ہے، جس کا خاص کر خواتین فنکارائیں اور ٹک ٹاک اسٹار کو سامنا ہے، وہ یہ کہ کوئی ان خواتین فنکاروں کے نام سے منسوب کرکے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیتا ہے۔ جس کے بعد انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اور ایسا کچھ حال ہی میں اب ٹک ٹاک اسٹار ایمن زمان کے ساتھ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک نازیبا ویڈیو ان کے نام سے منسوب کرکے وائرل کردی گئی ہے۔

Image Source: Instagram

مشہور ٹک ٹاک اسٹار ایمن زمان کے حوالے سے بات کی جائے تو ان کے دنیا کی معروف اور مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن پر تقریباً 4 ملین کے قریب فالورز ہیں۔ یہی نہیں ٹاک ٹاکر ایمن ضامن اپنے اندر زبردست اداکاری کی بھی زبردست صلاحیت رکھتی ہیں ہے۔ 28 سالہ ٹک ٹاکر پاکستان کے دو مشہور ڈرامے “حیرت ” اور “سوتیلی ممتا” میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

اگر اداکارہ کے علاوہ بات کی جائے تو ٹاک ٹاکر ایمن زمان سوشل میڈیا خاص کر انسٹاگرام پر کافی فعال ہیں اور وہ وہاں پاکستان کے کئی نامور برانڈز کے ساتھ منسلک ہوکر کام بھی کررہی ہیں۔ جبکہ ٹک ٹاکر ایمن زمان کے نجی زندگی کے حوالے سے بات کریں تو مجتبیٰ لاکھانی سے ان کی منگنی ہوئی جوکہ خود بھی ایک ٹک ٹاکر اور ان کے تقریباً 5 ملین کے قریب فالورز بھی ہیں۔

Image Source: Instagram

حال ہی میں یہ جوڑا ایک ساتھ گلوکار آریان خان کے گانے “پین” میں بھی جلوہ گر ہوا ہے، جوکہ 4 روز قبل ہی ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔ تاہم یہ ویڈیو ابھی جاری ہوئی تھی کہ کسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایمن زمان کی ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل کردی گئی۔

واضح رہے ہم ٹک ٹاک سے منسلک تنازعات اور خبریں اب ہم روز کی بنیاد پر ہی دیکھتے اور سنتے ہیں، ان کے حوالے سے مشہور رہا ہے کہ کبھی وہ خود سے خبروں رہنے کے لئے، تو کبھی پزیرائی حاصل کرنے کیلئے، تو کبھی کبھی تو اپنے اسکینڈلز کو لیکر، یا پھر کبھی شہرت اور سبسکرائبر کو حاصل کرنے کے لئے، تنازعات کو جنم دیتے ہیں۔ لیکن یہ متنازعہ ویڈیوز کا معاملہ یقیناً ایک حساس اور سنجیدہ معاملہ ہے، جس سائبر جرائم کا اطلاق ہوتا ہے۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں ٹک ٹاک جوڑا ایمن زمان اور مجتبی لاکھانی کی جانب سے بدھ کے روز ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے زیر گردش ویڈوز لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس متنازعہ اور غیر اخلاقی ویڈیو سے کوئی لینا دینا بھی نہیں ہے۔

ایمن زمان نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اپنی مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس غیراخلاقی ویڈیو میں وہ نہیں ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے کچھ اہم شواہد بھی پیش کئے، جس کے مطابق نہ ہی متنازعہ ویڈیو میں وہ خود ہیں اور نہ اس لڑکی کی کوئی شکل ایمن زمان سے ملتی ہے۔

اس موقع پر ایمن زمان نے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ جس نے بھی یہ سب کیا، انہیں اس حرکت سے بہت تکلیف پہنچی ہے، وہ کئی گھنٹوں تک روتی رہی ، جب ان کے نام سے منسوب کرکے ویڈیوز وائرل کی گئیں، ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے بھی شکوہ کیا کہ کسی کے نام سے منسوب کرکے بڑھانے سے پہلے سوچ سمجھ لیا کریں۔

دوسری جانب مجتبیٰ لاکھانی کی جانب سے تنبیہہ کی گئی ہے کہ جو بھی لوگ اس قسم کی حرکت اور جرم کے پیچھے ہیں، وہ کسی لڑکی اس طرح بدنام کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرسکتے ہیں۔

خیال رہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی خواتین ٹک ٹاک اسٹارز سے منسوب کرکے نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل کی گئی ہیں، جس میں ایک نام جنت مرزا کا بھی ہے، تاہم انہوں اس معاملے کی شکایت سائبر کرائم حکام کو تھی، جس پر قانون فوری حرکت میں آیا اور چند روز میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago