پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل تیرے بن بلاک باسٹر ثابت ہوا ہے
’تیرے بن‘ ناصرف پاکستان بلکہ اس وقت ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ملکوں کی اسکرینوں پر راج کر رہا ہےاس ڈرامے کی آخری قسط کا عوام کو بے صبری سے انتظار ہے۔ڈرامے کی آخری قسط اس ہفتے کو 6جولائی یعنی جمعرات کی شب پیش کی جائے گی۔
ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے شائقین جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ ڈرامہ ’تیرے بن‘ کیسے ختم ہوگا اور ’مرتسم‘ اور ’میرب‘ کی پیار بھری کہانی کا انجام کیا ہوگا؟م
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری اور حالیہ دنوں کے سپر ہٹ ڈرامہ تیرے بن میں وہاج کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں ڈرامے میں ان کے کردار کا نام ‘ماں بیگم’ ہے،بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماضی کے ڈراموں میں کافی اچھے اچھے کردار کیے لیکن ماں بیگم کے کردار نے ان کے سب کردار کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں ماں بیگم کہہ کر پکارنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘میں نے جتنا کام کیا وہ سب پیچھے رہ گیا، اب صرف ماں بیگم کی ہی بات ہورہی ہے’۔
بشریٰ انصاری نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ ‘کچھ دن پہلے میں ایک شاپنگ پلاز ہ گئی، مجھے کپڑے خریدنے تھے، وہاں پٹھان دکاندار مجھے پکڑ پکڑ کر پوچھ رہے تھے کہ باجی مرتسم کیوں چلا گیا؟ باجی باجی، وہ تو پاگل ہی ہوگئے’۔
اداکارہ نے کہا ‘وہ لوگ اپنے لہجے میں کہہ رہے تھے کہ باجی مرتسم خانہ کو لے کر آؤ نہ ادھر کبھی، باجی میرب اچھی نہیں ہے، وہ کیوں مرتسم کو چھوڑ کرگئی؟
انہوں نے مزید بتایا کہ دکانداروں نے ان سے یہ بھی کہا کہ ‘باجی ہم تو آٹھ بجے گھر چلا جاتا ہے، ہم کوئی قسط نہیں چھوڑتا ہمارا بیوی الارم لگاکر بیٹھا ہوتا ہے’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے وہاج علی کو کہا کہ، “ماشاءاللّٰہ جو شہرت تمہیں ملی ہے اس کا مزہ لو کیونکہ اللّٰہ ہر کسی کو اتنے اچھے وقت سے نہیں نوازتا۔” انہوں نے وہاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، “وہ بہت ہی سلجھا ہوا تمیز والا بچہ ہے۔
بشریٰ انصاری نے کہا ‘ماشاء اللہ اللہ نے وہاج علی کی گُڈی چڑھائی ہوئی ہے، یمنیٰ کو بھی لوگ بہت پسند کررہے ہیں’۔
اُنہوں نے وہاج علی کے علاوہ اپنے ساتھ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل یمنیٰ زیدی اور سبینہ فاروق کی بھی تعریف کی۔
انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ‘یہ سب دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے کہ ہماری محنت رنگ لائی اور لوگوں کو ہمارا کام پسند آیا، اس ڈرامے نے ایسی تاریخ رقم کی کہ یہ بھارت اور بنگلادیش میں بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا’۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…