بابر اعظم نے نوجوانوں کو حج کے حوالے سے کیا مشورہ دیا؟ ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حج کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کردیااور کہا کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا۔

Babar Azam Advice Hajj

بابر اعظم نے مسلمانوں سے اس فریضے کو جوانی میں ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب سے پاکستان واپسی پر گھر جاتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نیت سو فیصد رکھیں بلاوا آ ہی جاتا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، میرا پہلا حج تھا مجھے بہت مزہ آیا، میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، یہ نہیں ہے کہ حج صرف اپنے لیے کرنا ہے، حج اللہ کے لیے اور اسے راضی کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

 بابر اعظم نے حج پر موجود بزرگوں کی ہمت کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ اللہ کو راضی کرنا ہے، ان لوگوں کو دیکھ کر مجھے حوصلہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے تو ٹھیک تھا کیونکہ ہم اتنی گرمی میں بھی کھیلتے رہے ہیں۔

image source:instagram

 آپ کو بتاتے ہیں  کہ اس سال بابر اعظم نے اپنی والدہ کے ساتھ جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد اور فہیم اشرف نے بھی حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

image source:google

لنکن پریمیئرلیگ، بابراعظم کا جوئے کی تشہیر کیلئے خصوصی شرٹ پہننے سےانکار

لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک منعقد ہوگا، کولمبو اسٹرائیکرز نے بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، پاکستانی کپتان فرنچائز کی بھی قیادت کریں گے۔لیگ میں جوئے کی کئی کمپنیز نام میں معمولی تبدیلی کر کے تشہیر کرتی ہیں، کولمبو کا بھی ایسی ہی ایک کمپنی سے معاہدہ ہے، البتہ بابر اعظم نے اس کا لوگو شرٹ پر لگانے سے واضح الفاظ میں انکار کر دیا۔

Image source :express news

ذرائع نے بتایا کہ اسٹار بیٹر نے اس بات کو اپنے معاہدے کا بھی حصہ بنایا ہے، فرنچائز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان ٹیم کو رواں ماہ سری لنکا میں 2 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنا ہے، اس کے بعد افغانستان سے آئندہ ماہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوں گے، بابر اس وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ کیلیے مکمل طور پر دستیاب نہیں ہوں گے، وہ قومی ذمہ داریوں سے فراغت پر ہی سری لنکا جائیں گے۔

بابر اور رضوان حال ہی میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئے ہیں،دونوں اب کراچی میں شیڈول قومی تربیتی کیمپ میں شریک ہوں گے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز، مانو اور زوہا وسیم کی آوازوں کا منفرد امتزاج

لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…

5 days ago

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

2 weeks ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

2 weeks ago